ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ہاشم آملہ اور اے بی ڈویلیئرز کی ٹک ٹک بھی ٹیم کے کام نہ آسکی

datetime 7  دسمبر‬‮  2015
Ravindra Jadeja of India celebrates the wicket of Hashim Amla captain of South Africa during day four of the 4th Paytm Freedom Trophy Series Test Match between India and South Africa held at the Feroz Shah Kotla Stadium in Delhi, India on the 6th December 2015 Photo by Ron Gaunt / BCCI / SPORTZPICS
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن)نئی دہلی میں جاری چوتھے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 337 رنز سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز تین صفر سے جیت لی ہے۔پیر کو میچ کے آخری دن جنوبی افریقہ کو فتح کے لیے مزید 409 رنز درکار تھے لیکن اس کی پوری ٹیم چائے کے وقفے کے بعد 143 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی۔جنوبی افریقی بلے بازوں نے دفاعی انداز سے کھیل کر میچ برابر کرنے کی بہت کوشش کی لیکن آخری سیشن میں بھارتی بولرز نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے میچ اپنے نام کر لیا،اجنکیا رائنے کو میچ جبکہ پوری سیریز میں بہترین باﺅلنگ پر ایشون سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔جنوبی افریقہ نے اس دوسری اننگز میں ایک رن فی اوور کی اوسط سے بلے بازی کی۔پانچویں دن ابراہم ڈی ویلیئرز نے ہاشم آملہ کے ساتھ مل کر دو وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز سے دوسری اننگز دوبارہ شروع کی اور سست روی برقرار رکھتے ہوئے 13 اوورز میں سکور میں چار رنز کا اضافہ ہی کیا۔85ویں اوور میں اس شراکت کو رویندر جدیجا نے آملہ کو بولڈ کر کے توڑ دیا۔ انھوں نے 25 رنز بنانے کے لیے 244 گیندوں کا سامنا کیا۔آملہ کے آو¿ٹ ہونے کے بعد ایک اینڈ سے وکٹیں گرتی رہیں تاہم دوسری جانب ابراہم ڈی ویلیئرز جمے رہے جنھوں نے انتہائی محتاط انداز اپنایا اور سست روی سے بلے بازی کرتے ہوئے 297 گیندوں پر صرف 43 رنز بنائے۔چائے کے وقفے کے بعد ڈی ویلیئرز کی مزاحمت بھی دم توڑ گئی اور وہ ایشون کی گیند پر جدیجا کو کیچ دے بیٹھے۔ جارحانہ بلے بازی کے لیے مشہور ڈی ویلیئرز اس میچ میں الگ ہی رنگ میں دکھائی دیے ان کے جانے کے بعد بقیہ تین وکٹیں سکور میں سات رنز کا اضافہ ہی کر سکیں۔بھارت کے لیے دوسری اننگز میں ایشون ہی پانچ وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے جبکہ امیش یادو نے تین اور جدیجا نے دو وکٹیں لیں۔ اجنکیا رائنے کو میچ کا جبکہ ایشون کو پوری سیریز میں بہترین باﺅلنگ پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔خیال رہے کہ بھارت کے اپنی پہلی اننگز میں 334 رنز بنائے تھے جس میں ریہانے کی شاندار سنچری بھی شامل تھی۔اس کے جواب میں جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں 121 رنز ہی بنا سکی تھی اور پھر بھارت نےاپنی دوسری اننگز پانچ وکٹوں کے نقصان پر 267 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی تھی۔4میچوںپر مشتمل یہ ٹیسٹ سیریز بھارت نے تین صفر سے جیتی ہے۔موہالی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 108 رنز سے شکست دی تھی۔بنگلور میں کھیلے جانے والا دوسرا ٹیسٹ بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم کر دیا گیا تھا، جبکہ ناگ پور میں کھیلے جانے والے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 124 رنز سے شکست دے دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…