بدھ‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2025 

آفریدی کے کپتان بنتے ہی سلہٹ سپر اسٹارز میں بجلیاں کوندنے لگیں

datetime 7  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا(نیوز ڈیسک )بنگلہ دیش پریمیئرلیگ میں آفریدی کے کپتان بنتے ہی سلہٹ سپر اسٹارز میں بجلیاں کوندنے لگیں، بارسل بلز کو ایونٹ کے کمترین اسکور صرف 58 رنز پر پٹخ دیا۔تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے بطور کپتان اپنے پہلے ہی مقابلے میں سلہٹ سپر اسٹارز کو بارسل بلز پر 9 وکٹ سے فتح دلادی۔ یہ اس ٹیم کی ایونٹ میں اب تک 7 میچز میں دوسری کامیابی ہے۔ بارسل بلز کو ٹیم جوائن کرنے والے سپر اسٹار کرس گیل کی موجودگی سے کوئی بھی فائدہ نہیں ہوا اور وہ 16 اوورز میں ایونٹ کے کمتر ٹوٹل 58 رنز پر ڈھیر ہوگئی، محمد سمیع نے سب سے زیادہ 16 اور ایون لیوس نے 12 رنز بنائے، تیسرا بڑا انفرادی اسکور کرس گیل کا تھا جوکہ صرف 8 رنز ہی بنا پائے۔ روی بوپارا نے 3 جب کہ آفریدی، محمد شاہد اور روبیل نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔جواب میں سپر اسٹارز نے 11.2 اوورز میں ایک ہی وکٹ کے نقصان پر ہدف عبور کرلیا، جنید صدیقی 34 اور نورالحسن 23 رنز پر ناٹ آو¿ٹ رہے، دلشان مونا ویرا پہلے ہی اوور میں بغیر کھاتہ کھولے آو¿ٹ ہوئے۔دوسرے میچ میں رنگپور رائیڈرز نے ڈھاکا ڈائنامائٹس کے خلاف 6 وکٹ سے کامیابی پائی۔ اس نے 136 رنز کا ہدف 18.2 اوورز میں 4 وکٹ پر حاصل کیا، ظہورالاسلام 35 رنز پر ناٹ آو¿ٹ رہے، ڈیرن سیمی نے 23 اور سومیہ سرکار نے 21 رنز بنائے، لینڈل سائمنز نے بھی 18 رنز اسکور کیے، ڈھاکا نے 23 رنز ایکسٹراز کی مد میں عطیہ کیے۔ ابوالحسن نے دو وکٹیں لیں۔ اس سے پہلے ڈھاکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 135 رنز بنائے، ناصر حسین نے سب سے زیادہ 30 رنز بنائے، 3 کھلاڑی رن آو¿ٹ ہوئے۔ عرفات سنی نے دو وکٹیں لیں۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی رنگپور کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی، اس کے ٹاپ پر موجود کومیلا وکٹورینز اور تیسرے نمبر کی ٹیم بارسل کے برابر ہی 10 پوائنٹس ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…