ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

محمد عامر کیلئے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کیلئے راستے کھل گئے

datetime 7  دسمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک)قومی ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ محمد عامر کو ٹی ٹوئنٹی میں شامل کیا جاتا ہے تو میرا کوئی اعتراض نہیں ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشنل نے محمد عامر کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کر نے کےلئے شاہد خان آفریدی سے رابطہ کیا جس پر شاہد خان آفریدی نے جواب دیا کہ اگر محمد عامر کو سلیکٹ کیا جاتا ہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا دریں اثناءقومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلرشعیب اختر نے کہاہے کہ محمد عامر کو ٹیم میں شامل کیا جانا چاہیے ¾ پاکستان کو میگا ایونٹ کا فاتح دیکھنا چاہتا ہوں جس کےلئے کسی راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں ¾عامرکی شمولیت سے اختلاف رکھنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ عوام کو بھی اعتماد میں لینا ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق باﺅلر نے کہا کہ میں پاکستان کو میگا ایونٹ کا فاتح دیکھنا چاہتا ہوں جس کیلئے کسی راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں ¾ اگر درست کمبی نیشن تشکیل دیا جائے تو گرین شرٹس ایک خطرناک ٹیم کی صورت میں ابھر کر سامنے آسکتے ہیں۔اس کیلئے میچ ونرز کی ضرورت ہوگی، میرے خیال میں3اسپنرز اور 2پیسرز کے ساتھ میدان میں اترنا مناسب رہے گا، شعیب اختر نےکہا کہ محمد عامرکو قومی ٹیم میں واپس لانا چاہیے،انھیں موقع دینے کے حق اور مخالفت میں کئی لوگ نظر آتے ہیں،دونوں طرف کا موقف سنا جائے تو اپنی جگہ درست مگر میرے خیال میں پیسر کو اسکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے، انھوں نے کہا کہ پی سی بی کیلئے یہ سفر آسان نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ عامرکی شمولیت سے اختلاف رکھنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ عوام کو بھی اعتماد میں لینا ہوگا دوسری جانب محمد عامر کو بھی سمجھانا پڑے گا کہ ان کیلئے کیا مناسب ہے اور کیا نہیں ¾ ٹیم کوکس طرح کی توقعات وابستہ ہیں ¾ میدان میں اور باہر ان کا رویہ کیسا ہونا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…