پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

سیریز کے انتظامات کےلئے وقت بہت کم ہے، بھارتی بورڈ ہاں یا ناں کاجواب دے ،شہر یار خان

datetime 6  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہر یار خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس سیریز کے انتظامات کےلئے وقت بہت کم ہے ¾ بھارتی کرکٹ بورڈ ہاں یا ناں کی صورت میں حتمی جواب دے ¾بھارت کی اکثریت پاک بھارت سیریز کی حامی ہے ¾ بد قسمتی فیصلہ نہیں ہورہاہے ۔ ایک انٹرویو میں شہر یار خان نے کہاکہ انہوں نے اگلے دو دنوں میں بی سی سی آئی سے ہاں یا ناں کی صورت میں حتمی جواب مانگ لیا کیونکہ پاکستان کے پاس سیریز کے انتظامات کرنے کیلئے قلیل وقت ہے شہر یار خان نے کہاکہ بدقسمتی سے ابھی تک کنفیوژن موجود ہے اور موجودہ حالات میں کسی کیلئے بھی بروقت انتظامات کرنا آسان نہیں ہو گاپی سی بی نے باہمی سیریز کی بحالی کیلئے مثبت کردار ادا کیا ہے اور اب گیند انڈیا کی کورٹ میں ہے۔انہوںنے کہا کہ میرے خیال میں بھارت کی اکثریت پاک بھار ت سیریز پسند کرتی ہے۔تاہم بدقسمتی سے انہیں گزشتہ آٹھ سالوں میں بمشکل ایسے میچ دیکھنے کا موقع ملا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ انڈیا کے انکار کی صورت میں پی سی بی نے کسی پلان بی پر غور کیا ہے؟ تو شہریار خان نے بتایا کہ بورڈ کے پاس کوئی پلان بی نہیں کیونکہ اب اتنے محدود وقت میں کچھ بھی ممکن نہیں رہا۔شہریار نے بتایا کہ پیرس میں وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بھارت ہم منصب نریندر مودی کے درمیان ملاقات سے باہمی سیریز کے حوالے سے ایک امید جاگی تھی تاہم صورتحال تاحال واضح نہیں



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…