پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پاک بھارت کرکٹ سیریز, مودی کوڈیڈلائن دے دی گئی ورنہ کھیل ختم

datetime 5  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک، بھارت کرکٹ سیریز کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کو ایک بار پھر خط لکھ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ پاک، بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق حتمی جواب دے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اگر پیر تک جواب نہ دیا گیا تو پھر سیریز ختم سمجھی جائے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کے معاملے پر پاکستانی حکومت چند روز قبل ہی منظوری دے چکی ہے تاہم بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی جاری ہے اور ابھی تک سیریز کیلئے کوئی حتمی جواب نہیں دیا گیا۔ اس تاخیر پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے کئی عہدیدار بھی اپنے ہی حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس سیریز کو دونوں ملکوں کیلئے لازمی قرار دے رہے ہیں۔ گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارت اورپاکستان کے درمیان کرکٹ سیریز وقت کی ضرورت ہے جبکہ اگر بھارت آئی سی سی ایونٹ میں پاکستان کے ساتھ میچ کھیل سکتا ہے تو پھر سیریز سے انکار بلاجواز ہے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ یہ سیریز دونوں ملکوں میں تعلقات کی راہ بھی ہموار کر سکتی ہے۔ اس سے قبل آئی پی ایل چیئرمین راجیو شکلا بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کے حق میں بول اٹھے تھے اور کہا تھا کہ دونوں ممالک کے سربراہان آموں اور ساڑھیوں کا تبادلہ کر سکتے ہیں، دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ ہاکی کھیل سکتے ہیں تو پھر کرکٹ سیریز کیوں نہیں ہو سکتی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…