پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

عامر کا انتخاب؛ چیئرمین کوپلیئرزکے منفی ردعمل کی فکرستانے لگی

datetime 5  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)چیئرمین پی سی بی شہریارخان کو محمد عامر کی ٹیم میں ممکنہ واپسی پر دیگر کھلاڑیوں کے منفی ردعمل کی فکر ستانے لگی،اس حوالے سے انھوں نے اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد کو اہم ٹاسک سونپ دیا، وہ پیسر کی سب سے الگ الگ ملاقاتوں کے ذریعے گلے شکوے دور کرائیں گے۔تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں سزا کاٹنے والے فاسٹ بولر محمد عامر کی قومی ٹیم میں دوبارہ شمولیت اب یقینی دکھائی دے رہی ہے، گذشتہ دنوں لاہور میں چیئرمین بورڈ شہریارخان، کوچ وقار یونس اور چیف سلیکٹر ہارون رشید تینوں نے ہی اس حوالے سے مثبت خیالات کا اظہار کیا تھا، پابندی ختم ہونے کے بعد عامر نے ڈومیسٹک میچز میں بہتر پرفارم کیا اور ان دنوں وہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہیں،ذرائع نے نمائندہ ”قومی اخبار‘ کو بتایا کہ بظاہر تو پیسر کی واپسی پر تمام بڑے متفق نظر آتے ہیں مگر شہریارخان کو چند خدشات نے گھیرا ہوا ہے۔انھیں لگتا ہے کہ جس طرح محمد حفیظ نے بنگلہ دیش لیگ میں عامر کے ساتھ کھیلنے سے انکار کیا، اگر دیگر پلیئرز نے ایسا کیا تو پاکستان کرکٹ نئے بحران کا شکار ہو جائے گی۔ان سے ملاقاتوں میں کئی کھلاڑی اس حوالے سے اپنے تحفظات ظاہر کر چکے ہیں، اب چیئرمین بورڈ نے ٹیم کے اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد کو پلیئرز کو منانے کا ٹاسک سونپ دیا ہے، ان سے کہا گیاکہ بی پی ایل کے بعد وہ قومی کرکٹرز کی عامر کے ساتھ الگ الگ میٹنگزکا اہتمام کریں جس میں تمام گلے شکوے دور کیے جائیں، ذرائع نے مزید بتایا کہ بورڈ حکام نے اچانک عامر کی ٹیم میں واپسی کا شوشا پی ایس ایل کی وجہ سے چھوڑا ہے، حکام انھیں پلیئرز ڈرافٹ میں شامل کرنے سے قبل عوام، میڈیا اور سابق کرکٹرز کا ردعمل دیکھنا چاہتے ہیں



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…