پیر‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2026 

پاک بھارت سیریز؛ سری لنکا نے پی سی بی کو2 مجوزہ شیڈول بھیج دیئے

datetime 5  دسمبر‬‮  2015 |

کولمبو / دہلی(نیوزڈیسک) سری لنکا نے پاک بھارت سیریز کی میزبانی کیلیے تیاریاں مکمل کرلیں، پی سی بی کو 2مجوزہ شیڈول ارسال کردیے گئے ہیں، ٹیموں کی 14 یا 15 دسمبر کی متوقع آمد کے پیش نظر الگ الگ پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی سیریز کا اونٹ ابھی کسی کروٹ نہیں بیٹھا مگر ممکنہ میزبان سری لنکا نے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ ایس ایل سی کا کہنا ہے کہ سیریز کے انتظامات کیلیے ہم سے پاکستانی بورڈ نے درخواست کی تھی، تین ون ڈے اور اتنے ہی ٹوئنٹی 20 میچز شیڈول کا حصہ بنائے گئے ہیں، یہ مقابلے پالے کیلی اور کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے جائینگے، ابھی پی سی بی اور بی سی سی آئی میں حتمی طور پر کچھ بھی طے نہیں ہوا، اس لیے سری لنکا نے2الگ الگ شیڈول ترتیب دیکر پی سی بی کو بھیج دیے ہیں۔اگر ٹیمیں 14 دسمبر کو سری لنکا پہنچتی ہیں تو پھر پہلا اور دوسرا ون ڈے پالے کیلی میں بالترتیب 17 اور 19 دسمبر کو کھیلا جائے گا، 22 تاریخ کو شیڈول تیسرے میچ کیلیے دونوں ٹیمیں کولمبو پہنچیں گی، یہیں پر تینوں ٹوئنٹی 20 میچز بالترتیب 24، 26 اور 28 دسمبر کو کھیلے جائینگے، ٹیمیں 29 دسمبر کو واپس روانہ بھی ہوجائیں گی۔اگر ٹیمیں 15 دسمبر کو سری لنکا کا رخ کرتی ہیں تو پھر وینیوز وہی رہیں گے، البتہ مقابلوں کی تاریخیں ایک ایک دن آگے ہوجائیں گی، ون ڈے میچز بالترتیب 18، 20 اور 23 دسمبرکو کھیلے جائیں گے، ٹوئنٹی 20 مقابلے 26، 28 اور 30 دسمبر کو ہوں گے، ٹیمیں 31 کو واپس روانہ ہوں گی۔دوسری جانب بھارتی میڈیا میں دعویٰ کیا گیاکہ ششانک منوہر کے ساتھ ملاقات میں ای سی بی کے جائلز کلارک کی موجودگی میں شہریار خان نے یقین دہانی کرائی تھی کہ پاکستان ورلڈ ٹوئنٹی 20 کا بائیکاٹ نہیں کرے گا، مگر اس کیلیے انھوں نے پہلے باہمی سیریز کی شرط عائد کردی تھی، جس پر بھارت سری لنکا میں کھیلنے کو تیار ہوا، اب بھی یہ خطرہ موجود ہے کہ اگر یہ سیریز نہیں ہوتی تو پھر پاکستان اپنی ٹیم ورلڈ ایونٹ کیلیے بھارت بھیجنے سے انکار کرسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…