لاہور (نیوزڈیسک) نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی پنکچر لگانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین، ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ اور پی ایس ایل کی گورننگ کونسل کے چیئرمین کو ایک مرتبہ پھر “با اختیار” چیئرمین بننے کا شوق ستانے لگا۔اب وہ پاکستان سپر لیگ منصوبے کے چیئرمین بنیں گے۔ سیٹھی نے دبے لفظوں میں اس منصوبے کا اظہار بھی کر دیا ہے۔ روزنامہ نوائے وقت لاہورکے رپورٹرحافظ محمدعمران کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کے پاکستان سپر لیگ کی کامیابی کی صورت میں کیا پاکستان سپر لیگ کا مکمل نظام مستقبل میں پی سی بی سے علیحدہ ہو جائے گا۔ سیٹھی نے پریس کانفرنس کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا الگ سیکرٹریٹ قائم کر دیا جائیگا، فرنچائزرز کے ڈائریکٹر تعینات کیے جائیں گے۔ یوں مکمل طور پر ایک الگ دفتر کا قیام عمل میں آئے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے خزانے سے مکمل طور پر فائدہ حاصل کر کے پاکستان سپر لیگ کو مستقبل میں کرکٹ بورڈ سے مالی و انتظامی لحاظ سے الگ کر دیا جائیگا۔ اسی منصوبے کے تحت انہوں نے پی ایس ایل کے لیے صرف اپنے پسندیدہ، قریبی و وفادار افراد کو بھرتی کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ پر اب تک کرکٹ بورڈ لاکھوں ڈالر خرچ کر چکا ہے۔ جبکہ مزید لاکھوں ڈالر لیگ کے انعقاد سے پہلے خرچ ہونگے۔