بدھ‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2025 

ناقص کارکردگی ، حفیظ نے ذمہ داری مصباح الحق پر ڈال دی

datetime 4  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)محمد حفیظ نے ون ڈے ٹیم کے ناقص کھیل کی ذمہ داری مصباح الحق پر ڈال دی، ان کا کہنا ہے کہ سینئر کرکٹر ایک روزہ فارمیٹ میں بطور کپتان ناکام ثابت ہوئے، اس وقت ایک روزہ ٹیم کی جو حالت ہے اس کے ہم سب بھی قصوروار ہیں.تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے ایک روزہ فارمیٹ میں ٹیم کی خراب ترین کارکردگی کا پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے مصباح سے دوستی کو پس پشت ڈال دیا۔ نھوں نے کہا کہ ایک روزہ ٹیم کی یہ حالت راتوں رات نہیں ہوئی، کوچز، مختلف سلیکشن کمیٹیز، مصباح الحق جیسے کپتان اورتمام کھلاڑی اس کے ذمہ دار ہیں۔
اگرچہ مصباح الحق ٹیسٹ کرکٹ میں بہتر قیادت کررہے ہیں مگر ون ڈے فارمیٹ میں وہ ایسا نہیں کرپائے، ہمیں اپنی سلیکشن کو بھی بہتر کرنے کی ضرورت ہے، غیرمستقل مزاجی خرابیوں کا باعث بنتی ہیں، ٹیسٹ ٹیم مستحکم اوراسی لیے کامیابیاں حاصل کررہی ہے لیکن ون ڈے اسکواڈ کے ساتھ ایسا نہیں ہو سکا، اگر پلیئرز کو مستقل ان آو¿ٹ کیا جائے تو کوئی کیسے بے خوف کرکٹ کھیل پائے گا، اگر آپ کسی کو منتخب کرتے تو پھر صلاحیتوں کے اظہار کیلیے مناسب وقت بھی دیں۔کوچنگ اسٹاف کو بھی اس سلسلے میں واضح اپروچ اختیار کرنا چاہیے۔ غیرقانونی بولنگ ایکشن کے حوالے سے حفیظ نے کہا کہ میں محسوس کرتا ہوں کہ اس حوالے سے حالیہ مہم الجھن زدہ ہے، مخصوص بولرز کو نشانہ بنانے کے بجائے انٹرنیشنل کرکٹ میں موجود فاسٹ، سلو، رائٹ آرم، لیفٹ آرم سب بولرز کو اس ٹیسٹ سے گزرنا چاہیے، کلیئر ہونے کے بعد ہی انھیں ٹاپ لیول پر بولنگ کی اجازت دینا مناسب رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ملک ریاض کی آخری خواہش


مجھے چند دن قبل دوبئی جانے کا اتفاق ہوا‘ ملک…

کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…