پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

قومی ٹیم میں واپسی،محمدعامر کو بہت بڑی حمایت مل گئی

datetime 4  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر اپنی پرفارمنس سے ٹیم میں واپسی کا دروازہ کھٹکھٹا رہے ہیں جسے دیکھتے ہوئے انہیں ٹیم میں شامل کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ محمد عامر کی ڈومسٹک پرفارمنس دیکھتے ہوئے لگ رہا ہے کہ وہ ٹیم میں واپسی کا دروازہ کھٹکھٹا رہے ہیں اسی لئے انہیں ٹیم میں شامل کرنے پرغورشروع کردیا گیا ہے تاہم اگرمحمد عامرکوکھلانے کا فیصلہ ہوا تو سلیکشن کمیٹی کی اجازت لینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرنے کے لئے سینئرز کھلاڑیوں کو بھی سمجھانا ہوگا کہ وہ اپنے رویئے میں انکساری پیدا کریں جب کہ انہیں کھلانے پر چند پیچیدگیاں بھی ہیں جنہیں جلد دور کرنے کی کوشش کریں گے۔دریں اثناءلیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے بھی محمد عامر کو دوسرا موقع دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا مذہب بھی کہتاہے کہ اگر کوئی معافی کا طلبگار ہو تو ا±سے ضرور معاف کردینا چاہیے۔وسیم اکرم نے اپنے بیان میں کہاہے کہ محمد عامر اپنے روزگار اوردیگر معاملات کی بحالی کا مستحق ہے،ہمیں بھی ا±س کی غلطی اب معاف کردینی چاہیے۔سابق کپتان نے کہاکہ محمد عامرکی ٹیم میں واپسی کا اختیار کسی ایک فرد کے ہاتھ میں نہیں کہ کوئی کہتا پھرے کہ وہ نہ کھیلے اور دوسرا کہے’ کھیلے گا‘۔وسیم اکرم نے کہاکہ محمد عامرکو کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ پی سی بی نے کرنا ہے مگر پلیئرزپاوراس پر اثرانداز نہ ہو۔واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کے موجودہ پلیئرزکی اکثریت محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کے حق میں نہیں ہے اور محمد حفیظ میڈیاپر اس بات کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔وسیم اکرم نے مصباح الحق کا بھی بھرپور دفاع کرتے ہوئے کہاکہ ا±نہیں ’ٹک ٹک‘کہنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، ہمیں توپریشر اورمشکل صورتحال میں ذمہ داری کے ساتھ بیٹنگ کرنے پر مصباح الحق کا شکرگزار ہونا چاہیے مگر ا±لٹا ہم ا±نہیں ’ٹک ٹک‘ کہتے پھر رہے ہیں۔اگر مصباح الحق ذمہ داری کے ساتھ نہ کھیلتے تو ہمیں ہردوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان ٹیم 70،80رنز پر آﺅٹ ہوتی دکھائی دیتی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…