پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

شاہد آفریدی سے ”قسمت کی دیوی“روٹھ گئی

datetime 3  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان ٹی ٹو ئنٹی ٹیم کے قائد شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ کے ناکام ترین کپتان بن گئے ہیں ،کم ازکم 30میچوں میں قیادت کرنے والوں میں آفریدی واحدکپتان ہیں جنہیں فتوحات سے زیادہ شکستیں ہوئی ہیں ۔جبکہ پاکستانی کپتانوں میں بھی ان کا جیت ہار کا تناسب سب سے کم ہے جوفتوحات سے زیادہ شکستیں کھانے والے واحد پاکستانی کپتان ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹی ٹو ئنٹی ٹیم کے قائد شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ کے ناکام ترین کپتان بن گئے ہیں ،کم ازکم 30میچوں میں قیادت کرنے والوں میں آفریدی واحدکپتان ہیں جنہیں فتوحات سے زیادہ شکستیں ہوئی ہیں۔ قومی ٹیم نے شاہد آفرےدی کی زیر قیادت32ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 16میں شکست ،15میں فتح اور ایک میچ برابر کھیلا،اسطر ح شاہد آفریدی کی زیر قیادت قومی ٹیم کی جیت کا تناسب 48.43فیصد رہا۔انگلینڈ کے کولنگ ووڈ نے 30مےچز میں اپنی ٹیم کی کپتانی کی جن میں 17جیتے ،11ہارے اور 2ٹائی ہوئے،ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سمی نے 41میچز میں اپنی ٹیم کی کپتانی کی جن میں22جیتے ،16ہارے اور 3میچ ٹائی ہوئے، ایم ایس دھونی نے 51میچوں میں اپنی ٹیم کی کپتانی کی جن میں سے 26جیتے ،23ہارے اور 2میچ ٹائی ہوئے ۔دوسری جانب قومی کپتانوں میں بھی شاہد افریدی کی زیر قیادت ٹیم کی جیت کا تناسب سب سے کم ہے۔ محمد حفیظ کی زیر قیادت29ٹی ٹوئنٹی میچوں میں11میں شکست ،17میں فتح اور ایک میچ برابر کھیلا،اسطر ح محمد حفیظ کی زیر قیادت قومی ٹیم کی جیت کا تناسب 60.34فیصد رہا۔ مصبا ح الحق کی زیر قیادت8ٹی ٹوئنٹی مےچوں میں 2میں شکست ،6میں فتح حاصل کی ،اسطر ح مصبا ح الحق کی زیر قیادت قومی ٹیم کی جیت کا تناسب 75فیصد رہا۔ شعیب ملک کی زیر قیادت17ٹی ٹوئنٹی مےچوں مےں 4میں شکست ،12میں فتح اور ایک میچ برابر کھےلا،اسطر ح شعیب ملک کی زیر قےادت قومی ٹیم کی جیت کا تناسب 73.52فیصد رہا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…