ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

محمد عامر کو زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی

datetime 3  دسمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر اپنی پرفارمنس سے ٹیم میں واپسی کا دروازہ کھٹکھٹا رہے ہیں جسے دیکھتے ہوئے انہیں ٹیم میں شامل کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ محمد عامر کی ڈومسٹک پرفارمنس دیکھتے ہوئے لگ رہا ہے کہ وہ ٹیم میں واپسی کا دروازہ کھٹکھٹا رہے ہیں اسی لئے انہیں ٹیم میں شامل کرنے پرغورشروع کردیا گیا ہے تاہم اگرمحمد عامرکوکھلانے کا فیصلہ ہوا تو سلیکشن کمیٹی کی اجازت لینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرنے کے لئے سینئرز کھلاڑیوں کو بھی سمجھانا ہوگا کہ وہ اپنے رویئے میں انکساری پیدا کریں جب کہ انہیں کھلانے پر چند پیچیدگیاں بھی ہیں جنہیں جلد دور کرنے کی کوشش کریں گے۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لئے مثبت اشارے مل رہے ہیں تاہم اس حوالے سے بھارتی بورڈ کو صاف کہہ دیا کہ سیریز سے متعلق ہاں یا نہ میں جلد آگاہ کیا جائے، دونوں ٹیموں کے درمیان اگرسیریزہونا ہے تو اس میں صرف 11 دن رہ گئے اور اس دوران بہت زیادہ انتظامات کرنا ہوں گے اس لئے یقین ہے کہ ایک دو دن میں اس حوالے سے آگاہ کردیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارا شروع سے موقف ہے کہ کرکٹ اور سیاست کو اکٹھا نہ کیا جائے اورکرکٹ کو سیاست سے دور ہی رکھا جائے جب کہ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ دوطرفہ سیریز سے متعلق وزیراعظم ممنون حسین سے بات کریں گے۔انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں شکست پر شہریار خان کا کہنا تھا کہ بعض کھلاڑی ان فٹ تھے اس لئے مطلوبہ نتائج حاصل نہ کرسکے، سلیکشن کمیٹی اور کوچ نے ٹیم کی بہتری کے لئے فیصلے کئے، بعض اوقات تجربات کامیاب ہوتے ہیں اور کبھی ناکام تاہم اب تجربات نہیں ٹیم بنانے کی ضرورت ہے تاکہ بھارت سے سیریز کی صورت میں ایک مستقل ٹیم کھلائی جائے جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…