پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

”شاہد آفرید ی کے چھکے چھڑادیئے “

datetime 2  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)”شاہد آفرید ی کے چھکے چھڑادیئے “پاکستانی کرکٹرزکس کے لئے کھیل رہے ہیں ،سابق کپتان نے پاکستانیوں کے دل کی بات کہہ ڈالی ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ محسن خان نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ شکست پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ناقص کارکردگی کے باعث قومی ٹیم کی اگلے سال ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بہتر کارکردگی کے امکانات کو دھچکا لگا ہے۔محسن خان کا کہنا تھا کہ آفریدی کی ٹیم نے دومیچوں میں اچھے حالات کے باوجود آسان میچوں میں کامیابی کے مواقع ضائع کیا جو میزبان مداحوں کے لیے شرمناک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں مضبوط ہے لیکن ناقص منصوبہ بندی حالیہ سیریز میں شکست کی وجہ بنی اور الزام عائد کیا کہ کھلاڑی ملک کے بجائے اپنے لیے کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل اس سے بری صورتحال نہیں ہو سکتی۔ قومی ٹیم ڈی واٹمور کے دورسے تنزلی کی جانب گامزن ہے اور اب وقار یونس کی کوچنگ میں بھی ایسا ہی ہے۔ یہ دونوں اپنے کوچنگ کے ادوار میں پاکستان کے لیے کوئی نمایاں کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…