جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کے 3کھلاڑیوں کی لاٹری نکل آئی

datetime 2  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوزڈیسک) پاکستان کے 3کھلاڑیوں کی لاٹری نکل آئی .انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے 2015 کے لئے ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں یونس خان سمیت 3 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 18 ستمبر 2014 سے 13 ستمبر 2015 تک کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے کر ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کے لئے کھلاڑیوں کا انتخابا کیا گیا۔ 2015 کے لئے منتخب کی گئی ٹیسٹ ٹیم کے لئے انگلینڈ کے الیسٹر کک کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، کین ولیمسن، جوئے روٹ، اسٹیورٹ براڈ، ٹرینٹ بولٹ، جوز ہیزلے ووڈ اور اسٹیون اسمتھ شامل ہیں جب کہ بھارت کے روی چندرن ایشون کو بارہویں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے 3 پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی 2015 کی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جن میں تجربے کار بلے باز یونس خان، اسپنر یاسر شاہ اور وکٹ کیپر بلے باز سرفرازاحمد شامل ہیں۔اس کے علاوہ آئی سی سی نے 2015 کے لئے ون ڈے ٹیم کا بھی اعلان کیا ہے جس میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ آئی سی سی ون ڈے ٹیم میں تلکارتنے دلشان، کمارا سنگا کارا، اے بی ڈویلیئرز، اسٹیون اسمتھ، روز ٹیلر، ٹرینٹ بولٹ، محمد شامی، مچل اسٹارک، مستفیض الرحمان اور عمران طاہر شامل ہیں جب کہ جوئے روٹ بارہویں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…