اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شاہد آفریدی کے ناقابل یقین چھکے،ایک گیند وہاں پہنچ گئی جس کا کسی نے سوچا تک نہیں تھا،شعیب ملک نے نیا ریکارڈ بنادیا

datetime 1  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ(نیوزڈیسک)شاہد آفریدی کے ناقابل یقین چھکے،ایک گیند وہاں پہنچ گئی جس کا کسی نے سوچا تک نہیں تھا،تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے پاک انگلینڈ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں کپتانی کا حق اداکرتے ہوئے ،چار اوورز میں چار اعشاریہ سات کی بہترین اوسط سے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا اور اس کے بعد جب پاکستان کی بیٹنگ لائن خزاں کے سوکھے پتوں کی طرح آﺅٹ ہوتی رہی تو بیٹنگ میں بھی ایک بار پھر کمال کردکھایا ، شاہد آفریدی کے بلند و بالا چھکوں پر شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کرکٹ کے دیوانے خوب لطف اندوز ہوئے ، شاہد آفریدی نے اپنی دھواں دھار اننگز میںتین چھکے لگائے۔ اور انتیس رنز پر آﺅٹ ہوگئے،پندرہویں اوور کی پانچویں گیند پر تو شاہد خان آفریدی نے کمال ہی کردکھایا اور انگلینڈ کی ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت پورے سٹیڈیم میں موجود شائقین کی نظروں سے گیند کو اوجھل کردیا اور گیند زوردار شاٹ کھیل کر سٹیڈیم سے باہر پہنچادی انگلش باﺅلرز کی تمام تر کوششوں کے باوجود شعیب ملک کا بلا نہ رکا اور انہوں نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں زیادہ سکور کا ریکارڈ مزید بہتر بنانے تے ہوئے دو چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 75 رنز بنائے،قبل ازیں شعیب ملک نے دو اوورز میں چار کی اوسط سے رنز دیتے ہوئے ایک کھلاڑی کو بھی آﺅٹ کیا۔بہترین کارکردگی پر شعیب ملک کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیاگیا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…