پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

سنسنی خیز مقابلے میں شائقین کرکٹ کی دل کی دھڑکنیںرک گئیں،نئے ریکارڈ بن گئے

datetime 1  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ (نیوزڈیسک) سنسنی خیز مقابلے میں نئے ریکارڈ بن گئے،آخری گیند پر میچ جیتنے کے لئے دو رنز چاہئے تھے جبکہ پاکستان کی جانب سے آخری بال پر سہیل تنویر صرف ایک رنز بناسکے، جس کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور پر چلاگیا، سپر اوورمیں پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز کپتان شاہد آفریدی اور عمر اکمل نے کیا،انگلش باﺅلر کرس جارڈن نے شاندار اوور کرایا اور شاہد آفریدی اور عمر اکمل جیسے بڑے نام ایک اوور میں صرف تین رنز بناسکے اور انگلینڈ کو جیتنے کے لئے صرف چار رنزکا ہدف ملا، پاکستان کی جانب سے سپر اوور کرانے کی ذمہ داری کپتان شاہد آفریدی نے خود سنبھالی،پانچویں گیند پر رنز لیتے ہوئے پاکستانی کھلاڑی انور علی نے رن آﺅٹ کرنے کا شاندار موقع ضائع کردیا اور انگلینڈ میچ جیت گیا۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور رفعت اللہ نے اننگز کا آغاز کیا۔ انگلینڈ کی طرح پاکستان کو پہلے ہی اوور میں پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب سیلفی ماسٹر احمد شہزاد ڈیوڈ ویلے کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے اور اس کے بعد پروفیسر حفیظ کی صورت میں پاکستان کی دوسری وکٹ گری۔ حفیظ بھی کوئی خاص کارنامہ سرانجام دینے میں ناکام رہے اور رن آو¿ٹ ہو کر پویلین جا بیٹھے۔ 11 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی تیسری وکٹ گری جب رفعت اللہ ڈیوڈ ویلے کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ 50 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کو چوتھی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑ?ا جب محمد رضوان 24 رنز محمد راشد کی گیند پر کیچ آو¿ٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز جیسن روئے اور جیمز وینس نے کیا۔ انگلینڈ کو آغاز ہی میں پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا جب ڈیبیو کرنے والے عامر یامین نے میچ کے پہلے اوور اور اپنے کیرئیر کی پہلی ہی گیند پر جیسن روئے کو صفر پر پویلین کی راہ دکھائی۔ 48 کے مجموعی اسکور پر انگلیںڈ کی دوسری وکٹ گری جب شاہد آفریدی کی گیند پر روٹ آوٹ ہوئے۔ روٹ 32 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔ شاہد آفریدی نے اپنے اوور کی آخری گیند پر معین علی کو کیچ آو¿ٹ کر دیا۔ مجموعی اسکور میں 20 رنز کے اضافہ پر انگلینڈ کو چوتھی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا جب مورگن شعیب ملک کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ پانچویں آوٹ ہونے والے بیٹسمین بٹلر تھے جو شاہد آفریدی کی گیند پر رن آو¿ٹ ہوئے۔ وینس اور وکس نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ وینس نے اسکور بورڈ میں 46 رنز کا اور وکس نے 37 رنز کا اضافہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی ، سہیل تنویر نے دو، دو وکٹیں جبکہ عامر یامین ، شعیب ملک اور انور علی ایک ، ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہو سکے۔ ٹاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کرتے ہوئے این مورگن کا کہنا تھا کہ گزشتہ میچوں کی طرح اس بار بھی اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پ±رامید ہیں۔ ہم اپنے تجربات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ جبکہ قومی کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اس میچ میں سرفراز احمد، ویاب ریاض اور صہیب مقصود کو آرام کا موقع دیا گیا ہے۔ محمد عرفان، محمد رضوان اور عامر یامین کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ آفریدی نے بتایا کہ ورلڈ کپ سے پہلے ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا جا رہا ہے۔ نئے کھلاڑیوں کی شمولیت سے ٹیلنٹ سامنے آ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیریز ضرور ہارے ہیں لیکن ہمارے لئے یہ میچ بہت اہم ہے۔ خیال رہے کہ انگلینڈ کو پاکستان کیخلاف تین میچوں کی سیریز میں دو، صفر سے برتری حاصل ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…