اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

متنازع ناٹ آؤٹ ،نیوزی لینڈ نے آئی سی سی سے جواب طلب کر لیا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ(نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ نے تاریخ کے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں نازک موڑ پر ڈی آر ایس پر آسٹریلین بلے باز ناتھن لایون کو متنازع انداز میں ناٹ آؤٹ قرار دیے جانے پر آئی سی سی سے جواب طلب کر لیا ہے۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کی پہلی اننگ 202 رنز کے جواب میں آسٹریلیا پہلی اننگ میں 118 رنز پر آٹھ وکٹیں گنوا کر شدید مشکلات سے دوچار تھی۔اس موقع پر کیوی کھلاڑیوں نے آسٹریلین ٹیل اینڈر ناتھن لایون کے خلاف کیچ کی اپیل کی اور امپائر کی جانب سے اپیل مسترد کیے جانے پر نیوزی لینڈ نے ریویو لینے کا فیصلہ کیا۔ ریویو میں ہاٹ اسپاٹ سے صاف ظاہر تھا کہ گیند بلے کو چھو کر گزری ہے جبکہ اس منظر کو دیکھ کر لایون نے بھی پویلین کی جانب چلنا شروع کردیا تھا تاہم گراؤنڈ میں موجود تمام ہی لوگوں خصوصاً نیوزی لینڈ کی ٹیم کو اس وقت شدید حیرت ہوئی جب لایون کو تھرڈ امپائر نیجل ایل لونگ نے ناٹ آؤٹ قرار دیا۔ اس کے بعد اس وکٹ نے 74 رنز کی ریکارڈ اور فیصلہ کن شراکت قائم کی جس نے میچ کا پانسہ آسٹریلیا کے حق میں پلٹ دیا اور میچ کے تیسرے دن میزبان ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹ سے فتح اپنے نام کر لی۔ اس واقعے پر شدید برہم نیوزی لینڈ کے کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ ہم نے اس فیصلے پر آئی سی سی سے رابطہ کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بارے میں کافی باتیں ہو رہی ہیں اور ہم نے آئی سی سی سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی قابل قبول جواب کے منتظر ہیں۔ کیویز نے میچ ریفری روشن ماہنامہ سے رابطہ کر لیا ہے لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں کہ انہوں نے آئی سی سی کیا مطالبہ کیا ہے۔ مائیک ہیسن نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ ٹیکنالوجی میں کسی قسم کا مسئلہ تھا لیکن اس فیصلے کا میچ کے نتیجے پر اثر پڑا ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…