جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

قومی ٹیم پر وائٹ واش کا خطرہ سر پر منڈلانے لگا، انگلینڈ سے تیسرا ٹی 20 آج ہوگا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ(نیوز ڈیسک )پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور ا?خری ٹوئنٹی 20 میچ پیر کو شارجہ میں کھیلا جارہا ہے، وائٹ واش کی خفت کا خطرہ گرین شرٹس کے سر پر منڈلانے لگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف تین ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز کا ا?غاز رینکنگ میں دوسری پوزیشن سے کیا مگر ابتدائی دونوں مقابلوں میں شکست کی وجہ سے سیریز ہارنے کے باعث چوتھے نمبر پر پہنچ چکا، اب ایک اور ناکامی اسے چھٹے نمبر پر دھکیل دے گی، ابتدائی دونوں مقابلوں میں گرین شرٹس کی پرفارمنس انتہائی مایوس کن رہی، اگرچہ دوسرے میچ میں تھوڑی بہتری دکھائی دی مگر عمر اکمل کے باو¿نڈری پر غیرمعمولی کیچ کے علاوہ فیلڈنگ ناقص رہی۔ ابتدائی دونوں معرکوں میں 39 سالہ رفعت اللہ مہمند کو بطور اوپنر موقع دیا گیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ انھوں نے دونوں اننگز میں 39 رنز ہی اسکور کیے، وہ انٹرنیشنل لیول پر انتہائی تاخیر سے ملنے والے موقع سے کوئی بھی فائدہ نہیں اٹھاسکے۔ شارجہ میں اگر پاکستان نے اضافی اسپن ا?پشن کے ساتھ میدان سنبھالنا چاہا تو پھر بلال ا?صف کو موقع مل سکتا ہے چونکہ سیریز پہلے ہی ہاتھ سے نکل چکی، اس لیے مزید تبدیلیوں کی بھی توقع کی جاسکتی ہے، عامر یامین اور محمد عرفان دونوں میچز نہیں کھیلے۔
دوسری جانب انگلینڈ نے ابتدائی دونوں معرکوں میں اپنے اسکواڈز کے 15کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے، اس لیے ا?خری مقابلے کا کمبی نیشن کچھ بھی ہوسکتا ہے، یہ بھی ممکن ہے کہ اب مہمان مینجمنٹ اپنے ان کھلاڑیوں کو دوسرا موقع فراہم کرے جنھوں نے ابھی ایک میچ کھیلا ہے، جیمزونسی اپنی صلاحیتوں کے اظہار میں کامیاب رہے ہیں، وہ سیریز کے بعد ٹیم کے ہمراہ واپس روانہ ہونے کے بجائے یو اے ای میں ہی پاکستان اے کے خلاف سیریز کیلیے انگلینڈ لائنز کو جوائن کریں گے۔
شارجہ کی پچ کافی کھردری دکھائی دے رہی ہے جبکہ آﺅٹ فیلڈ بھی سلو ہوگی، اس لیے لواسکورننگ مقابلہ ہوسکتا ہے۔ انگلینڈ نے ماضی میں 3 ٹوئنٹی 20 میچز پرمشتمل پانچ سیریز کھیلیں اور ایک میں بھی کلین سویپ کا کارنامہ انجام نہیں دے سکا۔ ایک ٹوئنٹی 20 سیریز میں سب سے زیادہ 7 وکٹوں کا اسٹورٹ براڈ کا انگلش ریکارڈ توڑنے کیلیے لیام پلنکٹ کو مزید 2 شکار درکار ہیں، 3 ٹی 20 مقابلوں پر مشتمل سیریز میں سب سے زیادہ 9 وکٹوں کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ وائس کے پاس ہے، انھوں نے رواں برس کے ا?غاز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
شاہد ا?فریدی نے دبئی میں 15 رنز کے عوض 3 وکٹیں اور 8 بالز پر 24 رنز بنائے تھے، یہ ان کی مختصر ترین فارمیٹ میں 86 میچز پر مشتمل کیریئر کے دوران تیسرا موقع تھا جب انھوں نے ایک ہی مقابلے میں کم سے کم 3 وکٹیں لینے کے ساتھ 20 یا اس سے زائد رنز اسکور کیے۔ انگلش کرکٹر جیمز ونسی کہتے ہیں کہ میں گذشتہ موسم گرما میں ا?ئرلینڈ کے خلاف اسکواڈ میں شامل تھا مگر بارش کی وجہ سے مجھے کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا مگر یہاں پاکستان کے خلاف سیریز میں میں ایک ایک لمحے سے دل کھول کر لطف اندوز ہوا ہوں۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…