پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

بگ تھری کا خاتمہ، جنوبی افریقہ اور زمبابوے بھی میدان میں آگئے

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہانسبرگ (نیوزڈیسک)آئی پی ایل کے سربراہ ششانک منوہر کی طرف سے آئی سی سی کے موجودہ نظام کی مخالفت کے بعد جنوبی افریقہ اور زمبابوے نے بھی ان کی حمایت کرتے ہوئے آئی سی سی کے نظام میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا مطالبہ کر دیا ۔جنوبی افریقہ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نے کہاکہ وہ آئی سی سی کو بہتر بنانے کےلئے منوہر کی تجویز کی حمایت کرتے ہیں اس مقصد کےلئے آئی سی سی کے آئین میں ترمیم ہونی چاہیے انہوںنے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ تمام سات ارکان منوہر کی تجویز کی حمایت کرینگے اس مقصد کےلئے آئی سی سی کے آئین میں ترمیم کی جائیں گی ۔لورگاٹ نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ وہ اس مقصد کےلئے کام کریں گے ۔لورگاٹ نے کہاکہ میرا ہمیشہ یہ نظر یہ رہا ہے کہ ملکر چلنا چاہیے اور اس مقصد کےلئے ہمیں دنیا بھر کی حمایت کی ضرورت ہے ۔زمبابوے کرکٹ کے چیئر مین تنونگا موکلانی نے کہاکہ آئی سی سی کے محصولات کو مساوی طورپر تقسیم ہونا چاہیے ہم پر کسی کی کوئی نظر کرم نہیں جس کی وجہ سے ہمارا مستقبل ہمیشہ خطرے میں رہتا ہے ۔ہم بھی کرکٹ کوآگے بڑھانے میں کر دار ادا کررہے ہیں اور ہمیں بھی آئی سی سی میں اہمیت ملنی چاہیے انہوںنے کہاکہ ہمیں توقع ہے کہ تمام ارکان اس حوالے سے اپنی آواز اٹھائیں گے ۔چھوٹے ملکوں کو ہمیشہ توجہ کی ضرورت ہے تمام کرکٹ بورڈ ز کو منوہر کے خیالات پر توجہ دینی چاہیے ۔واضح ہے کہ آئی سی سی کے موجودہ نظام کے تحت ریونیو کا 22فیصد بھارت کو ملتا ہے جبکہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کو بالترتیب 4.5اور 2.9فیصد حصہ ملتا ہے ¾ جنوبی افریقہ کو 1.3فیصد جبکہ ویسٹ انڈیز اور دیگر بورڈز کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…