اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایکشن مشکوک، ویسٹ انڈین سپنر سنیل نارائن پر پھر پابندی عائد

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین سپنر سنیل نارائن کا باؤلنگ ایکشن غیرقانونی قرار پانے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں ان کی باؤلنگ پر پابندی عائد کردی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے بیان میں کہا کہ آزادانہ جائزے میں نارائن کا ایکشن غیرقانونی قرار پایا کیونکہ ان کی کہنی 15 ڈگری سے زیادہ خم کھا رہی تھی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ان کی معطلی پر فوری طور پر عمل درآمد ہو گا لیکن ایکشن کی درستی کے بعد وہ دوبارہ جائزے کی درخواست کر سکتے ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سنیل نارائن اس وقت ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دنیا کے نمبر ایک باؤلر ہیں اور ان پر پابندی سے ویسٹ انڈیز کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتنے کی تیاریوں کو دھچکا پہنچ سکتا ہے۔سنیل نارائن کے باؤلنگ ایکشن سب سے پہلے گزشتہ سال چیمپیئنز لیگ میں شکوک کا اظہار کیا گیا تھا جس کے بعد ان پر پابندی عائد کردی گئی تھی تاہم رواں سال کے آغاز میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے منظور شدہ چنائی کی لیباٹری میں میں ٹیسٹ کے بعد ان کے ایکشن کو کلیئر قرار دے دیا گیا تھا۔نارائن کی یہ خوشی زیادہ عرصہ برقرار نہ رہ سکی اور نومبر کے آغاز میں سری لنکا کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوران ان کے ایکشن پر ایک بار پھر شکوک کا اظہار کیا گیا اور ایکشن مشکوک ہونے پر ان پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔اب اسپنر سنیل نارائن ایکشن کلیئر ہونے تک انٹرنیشنل کرکٹ کے ساتھ ساتھ ویسٹ انڈین ڈومیسٹک کرکٹ کے سوا دنیا کی کسی بھی لیگ یا ڈومیسٹک مقابلے میں باؤلنگ نہیں کر سکیں۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…