پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

آخری ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر سیریز میں کلین سوئپ کی کوشش کر یں گے:انگلش بلے باز جیمز وینس

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوز ڈیسک) نئے انگلش بلے باز جیمز وینس کو امید ہے کہ ان کی ٹیم پیر کو شارجہ میں پاکستان کے خلاف تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر سیریز میں کلین سوئپ کرے گی۔پراعتماد24 سالہ وینس نے اپنے ڈیبیو پر 41 اور پھر دوسرے میچ میں 38 رنز بنا کر انگلینڈ کو سیریز میں 0۔2 کی فیصلہ کن برتری دلانے میں اپنا کردار ادا کیاتھا۔وینس نے عزم ظاہر کیا کہ انگلینڈ ریلکس نہیں کرے گی اور سیریز 0۔3 سے اپنے نام کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔’یہاں آنا اور 0۔3 سے جیتنا بڑی کامیابی ہو گی اور ہم یہی کرنے کی کوشش کریں گے‘۔وینس نے بتایا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی میں پہلا موقع ملنیسے لطف اندوز ہوئے۔’مجھے پچھلے سیزن میں سکواڈ میں جگہ ملی تھی لیکن کھیلنے کا موقع نہ مل سکا، لہذا یہاں کھیلنے کا موقع ملنے پر میں خوش ہوں‘۔وینس نے اگلے مہینے یواے ای میں پاکستان اے اور انگلینڈ لائنز کے درمیان سیریز کے حوالے سے بتایا کہ وہ سیریز کھیلنے کیلئے مزید یہاں تین سے چار مہینے ٹھہریں گے۔’یہ ایک اور مشکل سیریز ہو گی۔مجھے لائنز کی کپتانی کا موقع ملا ہے، لہذا یہ ایک اور اچھا تجربہ ہو گا‘۔وینس نے تسلیم کیا کہ جمعرات کو ڈیبیو ٹی ٹوئنٹی کھیلتے ہوئے وہ بہت نروس تھے۔’مجھے تمام فارمیٹس کھیلنا پسند ہے۔ مجھے ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کا موقع ملا ہے، امید ہے کہ مستقبل میں ون ڈے اور ٹیسٹ بھی کھیل سکوں گا‘۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…