پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گلابی گیند کیساتھ کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کا فیصلہ تیسرے روز ہی ہو گیا ، کینگروز نے پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ جیت کر نہ صرف تاریخ میں نام درج کروایا بلکہ کیویز کیخلاف سیریز بھی دو صفر سے جیت لی ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے سیریز کے تیسرے اور تاریخ کے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے میدان مار لیا۔کینگروز کو تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں جیت کیلئے 187 رنز کا ہدف ملا جو کہ انہوں نے 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔اس سے قبل دوسرے دن کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنائے تھے جبکہ تیسرے دن ٹیم مزید 92 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی۔جواب میں آسٹریلیا کی جانب سے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 35 رنز بنائے تاہم تین وکٹیں جلدی جلدی گر گئیں لیکن پھر شوان مارش اور مچل مارش کی عمدہ بیٹنگ نے آسٹریلیا کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔ آسٹریلیا کے جانب سے ہیزل وڈ نے 70 رنز کے عوض چھ وکٹ لیں جبکہ مچل مارش کو تین وکٹیں ملیں۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا تو پوری ٹیم میچ کے پہلے روز 202 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی تھی ، جبکہ آسٹریلیا کی پوری ٹیم بھی اپنی پہلی اننگز میں 224 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی تھی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…