پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ناتھن لیون کوملنے والی ’ لائف لائن ‘ سے تنازع ہوگیا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ(نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور فیصلے کن ٹیسٹ میں ناتھن لیون کوملنے والی ’لائف لائن‘ سے نیا تنازع کھڑا ہوگیا، ناقص امپائرنگ کے ساتھ ایک بار پھر ڈی ا?ر ایس پر انگلیاں اٹھنا شروع ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں جاری ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز جب ا?سٹریلوی ٹیم کے 118 رنز پر 8 وکٹیں گرچکی تھیں تب مچل سانتنیر کی گیند پر گیند لیون کے بیٹ سے ٹکرا کر کندھے کو چھوتی ہوئی سلپ میں موجود فیلڈر کے ہاتھوں میں چلی گئی۔کیویز کی اپیل امپائر ایس روی نے مسترد کردیا، جس پرمہمان کپتان برینڈن میک کولم نے ریویو لیا، انھیں یقین تھا کہ ا?سٹریلیا کی نویں وکٹ بھی گرچکی ہے مگرآو¿ٹ کا فیصلہ کرنے کیلیے درکار کئی شواہد ہونے کے باوجود تھرڈ امپائر نجل لیونگ الجھن کا شکار رہے، پانچ منٹ تک ری پلیز کا جائزہ لینے کے بعد لیونگ نے فیلڈ امپائر روی کا فیصلہ برقرار رکھا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ہاٹ اسپاٹ سے گیند بیٹ سے ٹکرانے کی نشاندہی بھی ہورہی تھی مگر تھرڈ امپائر نے سنیکو میٹر پر کچھ ظاہر نہ ہونے کی وجہ سے فیصلہ تبدیل نہیں کیا۔ اس وقت تک لیون خود ہی کریز چھوڑ کر ڈریسنگ روم کی جانب چل چکے تھے جنھیں واپس بلاکر بیٹنگ جاری رکھنے کو کہا گیا، اس کا نیوزی لینڈ کو نقصان یہ ہوا کہ انھوں نے ریویو کے بعد پیٹرنویل کے ساتھ مزید 72 رنز جوڑ کر ٹیم کا ٹوٹل نہ صرف 200 کے پار پہنچایا بلکہ کینگروز پہلی اننگز میں 22 رنز کی برتری حاصل کرنے کے قابل بھی ہوئے۔
شین وارن نے اس بارے میں ٹویٹ کیا کہ یہ ریویو کے پانچ منٹ کرکٹ کیلیے انتہائی خوفناک تھے، تھرڈ امپائر کا فیصلہ غلط تھا، انھوں نے لیون کے کریز چھوڑنے کو بھی نظر انداز کیا، یہ انتہائی مضحکہ خیز فیصلہ ہے۔ میتھیوہیڈن نے کہا کہ جب بیٹ پر ہاٹ اسپاٹ کا دھبہ موجود تھا تو تھرڈ امپائر کو اور کیا ثبوت چاہیے تھا، اسکاٹ اسٹائرس نے کہا کہ یہ ڈی ا?ر ایس کی موجودہ طرز کے ناقص ہونے کی ایک اور مثال ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…