ناگپور(آن لائن) روی چندرن ایشون کیلنڈر ایئر میں ٹیسٹ میچ میں پانچ مرتبہ اننگز میں پانچ یا زائد وکٹیں لینے والے ساتویں بھارتی بولر بن گئے ، انہوں نے ایشیائی سرزمین پر ابتدائی 22میچز میں پاکستانی فاسٹ بولر وقار یونس کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔ ایشون نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 5کھلاڑیوں کو آﺅٹ کر کے یہ سنگ میل عبور کیا۔ کپل دیو اور ہربھجن سنگھ کو دو، دو بار ایک برس کے دوران یہ کارنامہ انجام دینے کا اعزاز حاصل ہے۔ وقار یونس نے ایشیائی سرزمین پر ابتدائی 22ٹیسٹ میچز میں 130 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ناگپور میں جنوبی افریقا کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ایشون نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا ، انہوں نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ یہ رواں برس پانچواں موقع ہے کہ ایشون نے اننگز میں پانچ یا زائد کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جب کہ وہ ایشیائی سرزمین پر پہلے 22ٹیسٹ میچز میں 14بار اننگز میں پانچ یا زائد وکٹیں لے چکے ہیں۔
روی چندرن ایشون نے وقار یونس کا ریکارڈ توڑ ڈالا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تاحیات
-
عمران خان کو بڑا دھچکا، پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی
-
سعودی عرب کےاقامہ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا
-
تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان
-
مجھے بچپن میں کئی سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنا یا گیا، معروف اداکار عدیل ہاشمی کا انکشاف
-
اسپارکو نے ماہِ رجب کا چاند نظر آنے سے متعلق بتا دیا
-
سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل، نیا بلنگ نظام متعارف
-
سونے کا بھاؤ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تاریخی بلندی پر پہنچ گیا
-
انٹرپول نے زلفی بخاری کیخلاف پاکستانی درخواست مسترد کر دی
-
نامناسب اشارے کی ویڈیو وائرل: ہسپتال نے ڈاکٹر کو ملازمت سے برطرف کردیا
-
نورا فتحی کی کار کا خوفناک حادثہ؛ نشے میں دھت شخص فرار؛ اداکارہ اسپتال میں داخل
-
اسلام آباد ڈاگ سینٹر سے 60 کتے چوری
-
لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس پر عملدرآمد روک دیا، قبضے واپس
-
ایران میں غیر قانونی داخل ہونے والے 40 افغان مہاجرین سردی سے جاں بحق















































