پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

آئی سی سی کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کو ختم کرنے پر غور شروع کردیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آن لائن) دنیا بھر میں ٹی20 کو سب سے مشہور فارمیٹ قرار دیا جاتا ہے اور اس فارمیٹ کی وجہ سے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کی مقبولیت میں زبردست کمی آئی ہے اس لئے کرکٹ کی عالمی تنظیم ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میچوں کوختم کرنے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے تاہم ہر دو سال بعد آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کا انعقاد ہوتا رہے گا۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ اور ون ڈے میچوں کی مقبولیت کو برقرار رکھنے کے لئے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں سے کہے گا کہ وہ اپنے ملکوں میں باقاعدگی سے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کرائیں۔ دو سال بعد ورلڈ ٹی ٹوئینٹی میں تمام ملک شرکت کریں گے لیکن انٹر نیشنل ٹی20 کو ختم کرنے کی تجویز ہے۔ اس بارے میں معاملہ آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی کو سونپاجاسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت ٹیسٹ کرکٹ کی مقبولیت اس قدر کم ہوئی ہے کہ اسے بچانے کے لئے ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں کو سات سال کے لئے دس دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکیٹو ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا ہے کہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کا انعقاد خوش آئند ہے ، اس سے ٹیسٹ میچوں کو فروغ مل سکے گا اور تماشائی ٹیسٹ میچوں کے لئے گراﺅنڈ کا رخ کر سکیں گے۔ تین گھنٹے کی کرکٹ کو مصالحہ کرکٹ کہا جاتا ہے جس میں فلم کی طرح تین گھنٹے میں میچ کا نتیجہ سامنے آجاتاہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…