پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

عمر اکمل کی حرکت پر شائقین کرکٹ دنگ

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوزڈیسک)عمر اکمل کی فیلڈ میں تیز ترین حرکت پر شائقین کرکٹ دنگ،آفریدی نے اپنی افادیت ثابت کردی،عمر اکمل نے برطانوی کھلاڑی سام بلنگز کا حیرت انگیز کیچ لے کر شائقین کرکٹ کو دنگ کردیا دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے سولہویں اوور میں وہاب ریاض کی بال پر برطانوی کھلاڑی سام بلنگز نے زوردا ر شاٹ کھیلا جو کہ عمر اکمل نے بالکل باﺅنڈری لائن کے قریب تھاما مگر توازن برقرار نہ رکھ پانے کی وجہ سے جب وہ باﺅنڈری کراس کرنے لگے تو انہوں نے گیند ہوا میں اچھال دی اور دوسرے ہی سیکنڈ واپس آکر گیند پھر تھام لی ، عمر اکمل کے شاندار کیچ پر دبئی کرکٹ سٹیڈیم شائقین کرکٹ کے نعروں سے گونج اٹھا ۔ کمنٹیٹرز بھی کافی دیر تک عمر اکمل کی شاندار فیلڈنگ کی تعریف کرتے رہے اور ٹی وی پر بار بار عمر اکمل کے کیچ کا ری پلے دکھایاجاتا رہا۔ دوسری جانب کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ایک بار پھر اپنی افادیت ثابت کردی اور انگلینڈ کی ٹیم کے تین اہم مہرے آﺅٹ کرکے پاکستانی ٹیم کے لئے اہم کردار اداکیا شاہد آفریدی نے اپنے چار اوورز میں تین اعشاریہ پچھتر کی اوسط سے رنز دیئے اور تین وکٹ حاصل کیں اور پاکستانی باﺅلرز میں سب سے بہترین کارکردگی کامظاہر ہ کیا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…