اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

طعنوں سے بچنا ہے تو۔۔۔ انضمام الحق نے پی سی بی کو اہم پیغام دیدیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز انضمام الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مشورہ دیا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث رہ چکے محمد عامر کو قومی ٹیم سے دور رکھا جائے۔انضمام نے این ڈی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں عامر یا اسپاٹ فکسنگ میں ملوث دیگر دو کھلاڑیوں کو پاکستانی ٹیم میں شامل کرنا درست نہیں ہوگاپاکستان کےلئے 120 ٹیسٹ اور 398 ون ڈے کھیل چکے انضمام نے کہا کہ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ اگر عامر کو قومی ٹیم کے لیے دوبارہ منتخب کرلیا گیا تو اس سے کھلاڑیوں کا کھیل پر سے فوکس ہٹ جائے گا اور ان پر اور خود عامر پر اضافی دباو¿ آجائےگا۔انہوں نے کہا کہ میں تجربے کی روشنی میں کہہ رہا ہوں کہ اگر عامر واپس آجاتے ہیں اور ٹیم انگلینڈ یا آسٹریلیا یہاں تک کہ ہندوستان کا بھی دورہ کرتی ہے تو پوری میڈیا کی توجہ کا مرکز صرف عامر ہی رہیں گے اور اس سے ڈریسنگ روم میں مسائل پیدا ہوں گے۔انضمام نے وضاحت کی کہ وہ ذاتی طور پر فاسٹ باو¿لر کے خلاف نہیں تاہم پی سی بی کو اس حوالے سے ایک پالیسی بناکر اس پر عمل پیرا رہنا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ عامر کے لیے بھی ٹیم میں واپسی بہت مشکل ہوگی۔جب بھی کوئی میچ پاکستان ہارے گا یا جس میں عامر کی کارکردگی اچھی نہیں ہوگی۔ کراو¿ڈ کی جانب سے عامر پر طعنے کسے جائیں گے اور اس سے ٹیم کی توجہ کرکٹ سے ہٹ جائے گی۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…