پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پاک بھارت سیریز‘ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا‘ وزیراعظم ایک دو دن میں ہدایات جاری کریں گے‘شہریار خان‎

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق وزیراعظم کی طرف سے کوئی جواب ملا اور نہ ہی کوئی تحریری فیصلہ موصول ہوا ہے۔ تحریری فیصلہ ملنے تک کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ، آسٹریلیا اور دیگر ٹیمیں فی الحال سیکیورٹی وجوہات کے باعث پاکستان نہیں آ رہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریز کیلئے سری لنکا بھی بہتر ہے اور بنگلہ دیش بھی، لیکن سری لنکا میں بارشیں بہت زیادہ ہوتی ہیں جس کے باعث وہاں کھیلنے سے ڈر رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق شہریار خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ روز یہ بیان دیا تھا کہ وزیراعظم کو خط لکھ دیا ہے اور حکومت جو فیصلہ کرے گی قبول کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق وزیراعظم کی جانب سے کوئی خط، ٹیلی فون یا ای میل موصول نہیں ہوئی اس لئے ابھی اس معاملے پر کوئی بات نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ 37 سال سرکاری سروس میں رہے ہیں اور میری ٹریننگ یہی ہے کہ جب تک لکھا ہوا نہ آ جائے کچھ نہ کہا جائے۔ شہریار خان نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے شائد ایک دو دن میں ہدایات آ جائیں گی لیکن اس سے پہلے کچھ بھی نہیں کہوں گا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی یہ طے نہیں ہوا کہ بھارت کے ساتھ سیریز کس ملک میں ہو گی مگر سیریز چاہے سری لنکا میں ہو یا بنگلہ دیش میں، سیکیورٹی وہی ملک دے گا۔ شہریار خان نے کہا کہ معاہدے کے تحت اس جو سیریز ہو گی وہ ہماری ہوم سیریز ہے، اس کے بعد ٹور ہو گا۔ جائلز کلارک کے دورہ پاکستان سے متعلق سوال کے جواب میں شہریار خان نے کہا کہ جائلز کلارک پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کرتے ہیں، وہ جنوری کے پہلے ہفتے پاکستان آئیں گے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…