پیر‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2026 

آئی سی سی کے چیئرمین نے بگ تھری کی مخالفت کردی

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

نئی دلی (نیوز ڈیسک) کرکٹ کے بڑے چوہدری اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ ششانک منوہر نے ”بگ تھری“ کی مخالفت کردی ہے۔ بھارتی اخبار کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں آئی سی سی چیرمین ششانک منوہر کا کہنا تھا کہ میں اس بات سے بالکل بھی اتفاق نہیں کرتا کہ کرکٹ کی باگ دوڑ صرف 3 ممالک کے ہاتھ میں ہونی چاہیئے، میں نے ہمیشہ یہی کہا ہے کہ ایک ادارہ انفرادیت سے بڑا ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے موجودہ آئین کے مطابق کرکٹ کے تمام معاشی اور کمرشل معاملات صرف بگ تھری کے پاس ہیں جو کہ بالکل غلط ہے، آئی سی سی کے اراکین میں بہترین لوگوں کا چناو ہونا چاہیئے چاہے وہ زمبابوے سے ہو یا پھر ویسٹ انڈیز سے یا پھر کسی ایسوسی ایٹ ملک سے تعلق رکھتا ہو، اگر آئی سی سی کے مفاد کے لئے بہتر ہے تو اسے آئی سی سی کی کمیٹی میں شامل ہونا چاہیئے۔ بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے علاوہ دیگر کرکٹ بورڈز کے پاس بھی بہت قابل لوگ موجود ہیں۔بی سی سی آئی کے صدر کا کہنا تھا کہ یہ کہنے میں تو بہت اچھا لگتا ہے کہ آئی سی سی حاصل ہونے والے ریوینیو کا 22 فیصد بھارت کو ملے گا لیکن آپ صرف طاقت کے بل بوتے پر غریب کو مزید غریب اور امیر کو امیر تر نہیں کر سکتے کیونکہ کرکٹ پوری دنیا میں کھیلی جاتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے ممالک بھارت میں کھیلنے آتے ہیں تو بی سی سی آئی پیسہ بناتا ہے، اگر سخت حریف یہاں نہیں آئیں گے تو پھر براڈ کاسٹرز بھی آپ کو اسپانسر نہیں کریں گے، اگر صرف کمزور ٹیمیں ہی بھارت میں کھیلنے کے لئے آئیں گی تو پھر میچ دیکھنے کون آئے گا اور کون آپ کو اسپانسر کرے گا۔ششانک منوہر کا کہنا تھا کہ دہرے معیار کی وجہ سے آئی سی سی میں بہت سی خرابیاں ہیں جن کی مجھے نشاندہی کرنی ہے، ا?ئی سی سی کے موجودہ قوانین کے مطابق ا?ئی سی سی کا چیرمین کا عہدہ بھارت کے پاس ہے اور پھر ایک سال بعد الیکشن ہوں گے جس میں نئے چیرمین کا انتخاب ہو گا، ا?ئی سی سی کا چیرمین اس وقت تک رہے گا جب تک وہ اپنے ملک کے بورڈ کا چیرمین رہتا ہے، اگر کل کوئی بھی ا?ئی سی سی کا چیرمین منتخب ہوتا ہے اور 10 روز بعد اس کا بورڈ اسے ہٹا دیتا ہے تو پھر دوسرے شخص کو چیرمین منتخبت کیا جائے گا اور اگر اسے بھی اس ملک کا بورڈ 4 ماہ بعد برطرف کردیتا ہے تو پھر اس طرح یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔ میرے خیال میں آئی سی سی کے قوانین میں بہت سی خامیاں ہیں جن میں ترمیم کی اشد ضرورت ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس آئی سی سی کے قوانین میں ترمیم کر کے بگ تھری کا فارمولا پیش کیا گیا تھا جس کے بعد سری نواسن کو آئی سی سی کا پہلا چیرمین مقرر کیا گیا تھا۔ سری نواسن نے بگ تھری کے قیام میں بہت قلیدی کرداد ادا کیا تھا جس سے کرکٹ کا بڑا معاوضہ اور تمام تر فیصلے یہ تینوں ممالک ہی کرتے ہیں، تاہم مقاصد میں ناکامی کے بعد بھارت نے سری نواسن کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا تھا اور ان کی جگہ ششانک منوہر کو بی سی سی آئی کا نیا صدر مقرر کیا گیا تھا جنہوں نے گزشتہ ہفتے دبئی میں آئی سی سی کے چیرمین کی ذمہ داریاں سنھالی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…