اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹی 20 سیریز؛ پاکستان سے مقابلوں میں انگلینڈ کا پلڑا بھاری

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک )انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹوئنٹی 20 سیریز جمعرات سے دبئی میں شروع ہونے جارہی ہے، تاہم باہمی مقابلوں میں دیکھا جائے تو انگلش ٹیم کا پلڑا بھاری ہے.
اب تک دونوں ملکوں کے درمیان مختصر فارمیٹ کے 10 بین الاقوامی میچز کھیلے جاچکے ہیں, جس میں انگلش ٹیم 7 مرتبہ فتح سے ہمکنار ہوئی جب کہ 3 بار پاکستان کو کامیابی نصیب ہوئی، یہ سیریز پاکستان کی دوسری پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے اہمیت کی حامل ہے، 2-1 سے فتح گرین شرٹس کو دنیا کی دوسری ٹیم کے طور پر برقرار رکھنے کیلیے کافی ہوگی۔
سیریز کا دوسرا میچ بھی دبئی میں جمعہ کو ہوگا جب کہ شارجہ 30 نومبر کو تیسرے اور ا?خری میچ کی میزبانی کرے گا، اس سے قبل پاکستان نے 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز2-0 سے جیتی جب کہ ون ڈے سیریز میں انگلینڈ نے 3-1 سے کامیابی حاصل کی ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان آخری بار ٹی 20 سیریز 2012 میں متحدہ عرب امارات میں ہی کھیلی گئی تھی جو انگلینڈ نے 2-1 سے اپنے نام کی تھی، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس وقت بھی انگلینڈ کی ٹیم پاکستان سے ٹیسٹ سیریز 0-3 سے ہارگئی تھی لیکن اس کے بعد اس نے ون ڈے سیریز 4-0 سے جیتی تھی، رواں برس ٹی 20 انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کا ریکارڈ خاصا متاثر کن رہا ہے، قومی ٹیم نے اب تک کھیلے گئے 7 میں سے 6 میچز جیتے ہیں اورصرف ایک میں اسے شکست ہوئی ہے، دوسری جانب انگلش ٹیم بھی رواں برس کھیلے گئے دونوں ٹی 20 میچز میں سرخرو ہوئی ہے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…