اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

آئی سی سی ممبران کو8 برس میں 10 ملین ڈالرز ملیں گے

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوز ڈیسک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل 7 فل ممبر بورڈز میں ا?ئندہ 8 برس کے دوران 10 ملین ڈالر فی کس تقسیم کرے گی، یہ رقم ٹیسٹ کرکٹ فنڈ پیکج کے تحت ادا کی جائے گی جس کا اعلان گذشتہ برس بگ تھری کے وجود میں آنے پر کیا گیا تھا۔اس وقت انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے اس وقت کے چیئرمین جائلز کلارک نے اعلان کیا تھا کہ بگ تھری سے باہر کے جو باقی 7 مستقل ممالک ہیں، ان میں فی کس 12.5 ملین ڈالر 8 برس کے دوران تقسیم کیے جائیں گے، اس فارمولے کے تحت پاکستان، جنوبی افریقہ، سری لنکا، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش اور زمبابوے میں ہر سال ساڑھے 12 لاکھ ڈالر تقسیم کیے جانے تھے۔
اب جو نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں اس کے مطابق مجموعی رقم میں کٹوتی کرتے ہوئے 12.5 ملین ڈالر سے کم کرکے 10 ملین ڈالر کردی گئی ہے جوکہ 2023 تک قسط وار ادا کی جائے گی۔ ان ممالک کو پہلی قسط جنوری میں ملے گی جب کہ دوسری قسط جولائی میں ادا کی جائے گی۔ اس فنڈ کا مقصدبگ تھری سے باہر کے ممالک میں ٹیسٹ کرکٹ کو فروغ دینا ہے مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ رقم دینے کے باوجود یہ ضمانت فراہم نہیں کی گئی کہ یہ ممالک زیادہ ٹیسٹ میچز بھی حاصل کرپائیں گے۔
محسوس یہ ہوتا ہے کہ یہ رقم بورڈز کو ٹیسٹ میچز کی میزبانی سے ہونے والے نقصانات کی تلافی کیلیے ادا کی جارہی ہے، جیسے سری لنکاکرکٹ بورڈ کو بگ تھری ممالک اور پاکستان کے علاوہ باقی تمام ملکوں کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کی میزبانی میں نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس کی تلافی اسی فنڈ سے کی جاسکتی ہے تاہم ابھی تک اس حوالے سے آئی سی سی کی جانب سے تفصیلات سامنے نہیں ا?ئی ہیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…