اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گرین شرٹس انگلش امیدوں کا محل مسمار کرنے کیلیے تیار؛ پہلا ٹی 20 آج ہوگا

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوز ڈیسک ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹوئنٹی 20میچز کی سیریز کا آغاز آج سے دبئی میں ہورہا ہے، گرین شرٹس انگلش امیدوں کا محمل مسمار کرنے کو تیار ہیں، مہمان ٹیم کے سر سے ایک روزہ مقابلوں میں کامیابی کا خمار اتارا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کا ٹوئنٹی 20 اسکواڈ سینئر اور جونیئرز کا حسین امتزاج ہے، اس میں عامر یامین اور بلال آصف جیسے نوآموز کرکٹرز بھی موجود ہیں جبکہ شاہد ا?فریدی، سہیل تنویر، محمد حفیظ اور شعیب ملک جیسے جہاندیدہ کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ اسی طرح 39 سالہ رفعت اللہ مہمند کی صورت میں ’وائلڈکارڈ‘ انٹری بھی موجود ہے۔پاکستانی ٹیم کے لیے سب سے بڑا چیلنج ایک روزہ سیریز میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کو یکسر فراموش کرکے نئے جذبے سے میدان میں اترنا ہوگا۔ شاہد آفریدی نے رواں برس 7 میچز میں صرف 2 وکٹیں لیں لیکن اسپن کنڈیشنز میں انگلینڈ کو ان کی لیگ بریک صلاحیتوں سے محتاط رہنا ہوگا، اسی طرح سری لنکا کے خلاف کولمبو میں ان کے صرف 22 بالز پر 45 رنز بھی یہ یاد دلانے کیلیے کافی ہیں کہ ان کا بیٹ کسی وقت بھی گھوم سکتا اور انگلش سائیڈ کو تارے دکھاسکتا ہے، پاکستان کی جانب سے رفعت اللہ کو ڈیبیو کا موقع فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔بلال آصف آفریدی اور شعیب کے ہمراہ اضافی اسپن آپشن کے طور پر میدان میں اتر سکتے ہیں، انور علی ایک روزہ میچز میں مشکلات سے دوچار دکھائی دیئے، انھیں اپنی جگہ پر قبضہ برقرار رکھنے کیلیے دباﺅ کا سامنا ہوگا۔ آفریدی کہتے ہیں کہ ہم ورلڈ ٹوئنٹی 20 سے قبل ایک مستحکم یونٹ میں ڈھلنا چاہتے ہیں۔
اس کے ساتھ ہمیں رینکنگ میں دوسری پوزیشن بھی برقرار رکھنا ہے، اس لیے یہ سیریز ہمارے لیے کافی اہمیت رکھتی ہے۔ دوسری جانب انگلینڈ بھی ایک روزہ سیریز کے بعد اب مختصر ترین معرکوں میں بھی فتح کے خواب دیکھ رہا ہے، کوچ بیلس کہتے ہیں کہ ہمارے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا اور وہ اسپن کنڈیشنز میں زیادہ بہتر کھیل رہے ہیں، یہ سیریز ہمارے لیے ورلڈ ٹوئنٹی 20 کی جانب ایک اہم قدم ہے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…