پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

سابق کپتان انضمام الحق بھی عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے مخالف

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آن لائن) جاوید میاں داد ،محمد حفیظ اور کیون پیٹرسن کے بعد اب پاکستان کرکٹ کے ایک اور بڑے اور معتبر کھلاڑی انضمام الحق نے بھی اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ بولر محمد عامر کی انٹر نیشنل کرکٹ کی واپسی کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی واپسی سے پاکستان کرکٹ پر منفی اثرات پڑیں گے اور پہلے سے مشکلات سے دوچار پاکستانی کرکٹ ٹیم مزید پریشانی سے دوچار ہوسکتی ہے۔ ایک انٹر ویو میں ماضی کے عظیم بیٹسمین اور سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ یہ میری ذاتی رائے ہے اور اصل فیصلہ پالیسی سازوں نے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک کھلاڑی جس نے کرپشن میں اپنے ہاتھ گندے کئے جیسے ہی وہ پاکستانی ٹیم میں آئے گا ، سب سے پہلے ٹیم کی پریس کانفرنسوں میں اس بارے میں سوالات پوچھے جانے لگیں گے پھر پاکستان ٹیم انگلینڈ اور آسٹریلیاجیسے ملکوں میں ہونے والی سیریز میں کرکٹ سے زیادہ محمد عامر پر فوکس کرے گی اور عام تماشائی بھی محمد عامر پر آوازیں کسیں گے۔ اس لئے میری ذاتی رائے ہی کہ سپاٹ فکسنگ کے بدنام زمانہ سکینڈل سے پاکستانی کرکٹ بڑی مشکل سے نکلی ہے اگر عامر یا دوسرے کھلاڑیوں کو واپس لے لیا گیا تو پاکستانی کرکٹ ٹیم کو انہیں بچانے کے لئے اپنی توانائیاں صرف کرنا پڑیں گی۔ جب بھی پاکستانی ٹیم جیت کے قریب آکر میچ ہارے گی تو ٹیم کے بارے میں شکوک شبہات پیدا ہوں گے اس لئے محمد عامر کو انٹرنیشنل کرکٹ نہ کھلانا ہی پاکستان کرکٹ کے مفاد میں ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…