پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ٹی20سیریز: گرین شرٹس برتری ثابت کرنے کیلیے پُراعتماد

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوز ڈیسک ) انگلینڈ سے ٹوئنٹی 20 سیریز میں گرین شرٹس برتری ثابت کرنے کیلیے پ±راعتماد ہیں، سینئر بیٹسمین محمد حفیظ کہتے ہیں کہ ہم دورے کا اختتام کامیابی پر کریں گے، مختصر ترین فارمیٹ میں ہماری ٹیم حریف سے لاکھ درجے بہتر ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم نے یو اے ای میں انگلش حریف سے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز 2-0 سے جیتی جبکہ ون ڈے مقابلوں میں 1-3 سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، اب جمعرات سے تین میچز کی ٹوئنٹی 20 سیریز شروع ہو رہی ہے، سینئر بیٹسمین محمد حفیظ 2 ماہ طویل ٹور کا اختتام کامیابی کے ساتھ کرنے کیلیے تیار ہیں۔میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ ہم ٹیسٹ میچز کی طرح ٹوئنٹی 20 فارمیٹ میں بھی کامیابی کی شاہراہ پر گامزن ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ ون ڈے کی بانسبت ہماری ٹیم مختصر ترین فارمیٹ میں زیادہ بہتر اور گذشتہ 2برس سے ہم سب ایک ساتھ کھیل رہے ہیں، اس لیے مجھے اپنی اس ٹیم کی جانب سے ٹوئنٹی 20 میں ون ڈے سے زیادہ بہتر کھیل پیش کرنے کا یقین ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم ٹیسٹ سیریز جیت چکے جبکہ ون ڈے میں انگلینڈ فاتح رہا، اس طرح ٹور اب تک 1-1 سے برابر ہے، ٹوئنٹی 20 اس طویل ٹور کا فیصلہ کن مرحلہ اور ہم اس میں اپنی برتری ثابت کرنے کیلیے پ±راعتماد ہیں۔محمد حفیظ نے مزید کہا کہ ٹوئنٹی20 فارمیٹ سے شائقین کی طرح پلیئرز بھی کافی لطف اندوز ہوتے ہیں، ون ڈے میں ناکامی سے ہماری مہم ہرگز متاثرنہیں ہوگی کیونکہ فیلڈ میں آپ کا کوئی دن اچھا اور کوئی برا رہتا ہے، ایک روزہ مقابلے ماضی کا حصہ بن چکے اور ہمیں نئی ا?زمائش درپیش ہے۔ یاد رہے کہ بولنگ پر پابندی کے بعد حالیہ سیریز میں محمد حفیظ نے بطور بیٹسمین عمدہ کھیل پیش کیا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…