اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

سری لنکا میں سیریزنشریاتی حقوق کے تحفظ کی ضمانت

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک ) سری لنکا میں پاک بھارت سیریز نشریاتی حقوق کے تحفظ کی ضمانت ہوگی، مقابلوں کا انعقاد پاکستان کرکٹ کے میڈیا رائٹس رکھنے والے چینل اور پی سی بی دونوں کیلیے فائدے کا سودا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ایم او یو کے تحت پاک بھارت سیریز یواے ای میں ہونا تھی لیکن بی سی سی آئی بضد رہا کہ مقابلے اس کے ملک میں ہی ہوں گے،سیکیورٹی صورتحال اور مالی امور کی وجہ سے یہ پیشکش پاکستان کیلیے قابل قبول نہ تھی، چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے پیر کو بھی واضح کیا کہ یہ ہماری ہوم سیریز ہے، ان حالات میں سری لنکا ایک متبادل نیوٹرل وینیو کے طور پر سامنے آیا، بھارت میں مقابلے ہونے کی صورت میں بی سی سی آئی سے معاہدے کے حامل اسٹار اسپورٹس کے سواکوئی میچز نشر نہیں کرسکتا تھا،اگر پاکستان کی ہوم سیریز کا درجہ دیا جاتا تو بھی قانونی مشکلات پیش آتیں۔
پی سی بی سے میڈیا رائٹس کا 5 سالہ کنٹریکٹ کرنے والے ٹین اسپورٹس کو ایک معاہدے کے تحت سری لنکا میں تمام میچز نشر کرنے کا حق بھی حاصل ہے،بنگلہ دیش میں پریمیئر لیگ جاری ہے،ان حالات میں آئی لینڈز میں سیریز ہی تمام مسائل کا حل ثابت ہوسکتی تھی۔ یاد رہے کہ پاکستان کا ٹین اسپورٹس سے کنٹریکٹ میں سب سے بڑا مالیاتی حصہ اس بات پر منحصر ہے کہ 5 سال میں بھارت کیخلاف 2ہوم سیریز بھی ہونگی،اگر روایتی حریفوں کے یہ باہمی مقابلے نہیں ہوتے تو نشریاتی حقوق کی ا?مدن کا 60فیصد پی سی بی کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…