پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

بھارٹی ٹیم ڈو میسٹک میں صرف 37 رنز پر ڈھیر

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) بنگال کرکٹ اکیڈمی گراﺅنڈ پر اوڈیسہ اور بنگال کا چار روزہ رنجی ٹرافی میچ ڈیڑھ دن میں ختم ہوگیا، میزبان نے حیران کن مقابلہ 133رنز سے جیت لیا، وکٹ بیٹسمینوں کیلیے دہکتی ہوئی آگ ثابت ہوئی، 171 کا ہدف پانے والی اوڈیسہ کی ٹیم محض37رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ رنجی ٹرافی میں بنگال اور اوڈیسہ کا چار روزہ میچ حیران کن طور پر ڈیڑھ دن میں میزبان ٹیم کی 133رنز سے فتح پر ختم ہوگیا، پہلی مرتبہ کسی فرسٹ کلاس کی میزبانی کرنیوالے بنگال کرکٹ اکیڈمی گراﺅنڈ کی وکٹ بیٹسمینوں کیلیے تباہ کن ثابت ہوئی، 171 کا ہدف پانے والی مہمان ٹیم دوسری اننگز میں 19.2 اوور میں محض 37رنز پر ڈھیر ہوگئی، یہ ایونٹ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کا کمترین اسکور بھی ریکارڈ ہوا، میچ کے اختتام پر اوڈیسہ کے کپتان نٹراج بیھیرا اور اوڈیسہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ایسرباد بیھیرا نے میڈیا سے بات میں تصدیق کی کہ وہ خطرناک وکٹ کی باضابطہ شکایت بھارتی بورڈ سے کرینگے۔
انھوں نے استفسارکیا کہ کیا فرسٹ کلاس میچ کیلیے ایسی وکٹ بنائی جاتی ہے؟ یہاں مقابلہ ڈیڑھ دن میں ختم ہوگیا، ہمیں اس پر شدید مایوسی ہوئی، ہم نے اس کی شکایت میچ ریفری شکتی سنگھ سے بھی کی اور اس کی رپورٹ بی سی سی آئی کو بھی بھیجی جائے گی، ناکام سائیڈ پہلی باری میں 107 رنز بنا کر آل آو¿ٹ ہوگئی تھی، عامر غنی نے 6 جب کہ اوجھا اورانوراگ تیواری نے 2،2 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا تھا، فاتح بنگال نے پہلی باری میں 142 اور دوسری کاوش میں 135 رنز جوڑے تھے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…