پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

اذلان شاہ ہاکی میں پاکستان کو شرکت کا پروانہ مل گیا

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان ہاکی ٹیم کو سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کا پروانہ مل گیا، 2 سال تک دور رہنے والے گرین شرٹس کو آرگنائزر نے ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 8کرتے ہوئے ایونٹ میں شامل کرلیا، جاپان کو بھی شرکت کی اجازت مل گئی۔تفصیلات کے مطابق2 سال بعد پاکستان ہاکی ٹیم کو بالاخر سلطان اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلیے مدعو کرلیا گیا، منتظمین نے فارمیٹ کا ازسر نو جائزہ لیتے ہوئے آئندہ برس اپریل میں شیڈول ایونٹ میں ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 8 کرنیکی منظوری دیدی، اس سے قبل ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں میں میزبان ملائیشیا سمیت بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، کینیڈا اور ارجنٹائن شامل تھے،2 مزید ممالک کو شامل کرنے کے بعد اب تعداد8ہو گئی ہے، یہ ٹیمیں پاکستان اور جاپان کی ہوں گی۔2014 کے ایڈیشن میں پی ایچ ایف نے مالی مشکلات کے پیش نظر ٹیم ملائیشیا بھیجنے سے معذرت کرلی تھی،رواں برس ٹورنامنٹ آرگنائزرز نے گذشتہ سال عین وقت پر شرکت سے انکار کا بدلہ لیتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو مدعو ہی نہیں کیا تھا۔ ملائیشیا میں یہ ٹورنامنٹ1983 سے شروع ہوا اور ہر سال انعقاد ہوتا ہے، 2013 تک گرین شرٹس اس میں ہر مرتبہ نہ صرف شریک ہوئے بلکہ شاندار کارکردگی کا بھی مظاہرہ کیا جس کا ثبوت مقابلوں میں پاکستان کے 3 گولڈز، 6 سلور اور2 برانز میڈلز ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…