ابوظہبی(نیوزڈیسک) پاکستان بھارت سے سیریز کھیلنے کے لئے اتنازورکیوں دے رہاہے ؟ کہ اس سیریز سے پاکستان کوکروڑوں ڈالرکی آمدنی ہونی ہے ۔جس کے بعد اس کابڑاحصہ بھارت کوبھی ملے گا۔پاک بھارت کشیدہ تعلقات کے باﺅجود پاکستانی کرکٹ بورڈ کے اصل سے پردہ اٹھ گیاہے کہ اس سیریز سے پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت کوبھی بڑامالی فائدہ ہوناہے۔بھارت کوابھی آسٹریلیااورکچھ دوسری ٹیموں سے بھی کھیلناہے جس کی وجہ سے اب اگرپاک بھارت کرکٹ سیریزہوئی تواس میںکچھ ٹیسٹ میچ ڈراپ کردیئے جائیں گے کیونکہ بھارت کے پاس ان کوکھیلنے کاوقت نہیں ہے۔اس مجوزہ سیریز میں پاکستان اوربھارت کے درمیان تین ون ڈے اوردوٹی 20کھیلے جائیں گے۔اگربھارت پاکستان کے ساتھ مکمل سیریزکھیلتاتوپاکستانی کرکٹ بورڈ کو30سے 45ملین ڈالرکافائدہ ہوناتھاجبکہ اگراب دونوں ممالک کے درمیان سیریزکھیلناطے پاتی ہے اورٹیسٹ میچزڈراپ کردیئے جاتے ہیں توپاکستان کو35ملین ڈالرکی آمدنی متوقع ہے جس میں سے بڑاحصہ بھارت کوبھی ملے گا۔