اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

چوبیس نومبر کا دن بھی کئی حوالوں سے اہم

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) چوبیس نومبر کا دن بھی کئی حوالوں سے اہم ہے ، جو دنیائے کرکٹ کے کئی عظیم کھلاڑیوں کا جنم دن ہے ، تو چند دیگر اہم واقعات بھی اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ آج کے دن بوتھم،ہربرٹ سٹکلف ، کین بیرنگٹن ، بھارت کے برجیش پٹیل اورامیت مشرا سری لنکا کے کالو ودھرنا پیدا ہوئے ، کیری پیکر سرکس کا آغاز ٹنڈولکر کا ریکارڈ بنا۔سر ایان ٹیرنس بوتھم آج کے دن 1955 میں پیدا ہوئے تھے۔ 1970کے عشرے کے اواخر میں ٹیم کو جوائن کیا اور بہت جلد خود کو ایک بہترین آل راونڈرتسلیم کروایا۔ بوتھم یوں تو ابتدا ہی سے کافی قابل اعتماد کھلاڑی تھے ، تا ہم 1981 میں انگلینڈ میں ہونے والی چھ ٹیسٹ میچز کی ایشز سیریز میں اپنے وطن کو 3-1سے فتح دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ آسٹریلیا نے پہلا ٹیسٹ جیتا ، جس کے بعد انگلینڈ نے کنگروز کو جیت کے لئے ترسانا شروع کر دیا ، اور تین ٹیسٹ جیتے ، جب کہ باقی دو ڈرا رہے۔ بوتھم نے انگلش کاونٹی سمرسیٹ کی نمائندگی ویسٹ انڈیز کے عظیم کھلاڑیوں سر ویوین رچرڈز اور لمبے تڑنگے باولر جوئیل گارنر کے ساتھ کی ، اور سچ تو یہ ہے کہ 1980 کا عشرہ اس کاونٹی کا آج بھی فتوحات کی مناسبت سے سنہری دور کہلاتا ہے۔ بوتھم ایک عام آل راونڈر نہیں تھے ، بلکہ بیٹنگ تیکنیک انتہائی زبردست ہوتی ، اور جب باولنگ کے لئے آتے تو سات سات اور آٹھ آٹھ کھلاڑیوں کو پیویلین کی راہ دکھا ڈالتے۔ یہی حال ان کی فیلڈنگ کا تھا۔ 2007میں ان کو ان کی خدمات کے صلے میں سر کا خطاب ملا۔آج کل وہ ٹی وی پر کرکٹ کے مبصر ہیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…