پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

کرکٹ کی دنیا میں پہلے چینی کھلاڑی کی اینٹری ، بگ بیش ٹونٹی ٹونٹی کھیلیں گے

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (نیوز ڈیسک ) ہانگ کانگ کے منگ لی کو آسٹریلوی ٹونٹی ٹونٹی بگ بیش لیگ میں شامل کر لیا گیا ہے ، انکے بقول انکی بولنگ میں یوٹیوب پر مایہ ناز کرکٹر شین وارن کی ویڈیوز دیکھنے کے بعد ہی نکھار پیدا ہوا۔ سڈنی سکسرز نے اپنے موسمِ گرما کے کرکٹ کے ایک خصوصی پروگرام کے لیے 24 سالہ کھلاڑی کی خدمات حاصل کی ہیں۔ لِی 2004ءسے کرکٹ کھیل رہے ہیں اور انھوں نے 2010ءمیں گوانگ یو اور 2014ءمیں ایشین گیمز میں انتخاب کے بعد اپنا باقاعدہ آغاز 2010ء میں ہانگ کانگ سے کیا تھا۔ دائیں ہاتھ کے لیگ سپن گیند باز کو کرکٹ کا شوق یوٹیوب پر اپنے پسندیدہ کھلاڑی شین وارن کی ویڈیوز دیکھنے کے بعد پیدا ہوا جسکے بعد لِی نے اپنے پسندیدہ لیگ سپنر کی طرز پر انکے باو¿لنگ ایکشن کی پیروی شروع کی۔ لی کا کہنا تھا کہ وہ ہانگ کانگ کرکٹ ایسوسی ایشن، سڈنی سکسرز اور کرکٹ آسٹریلیا کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں کہ انھوں نے انہیں بگ بیش لیگ کھیلنے کا موقع فراہم کیا۔ لی کے مطابق اس مقابلے میں کھیلنے اور اس طرح کے پیشہ وارانہ ماحول کا حصہ بننے سے انکی کرکٹ کی مہارت، معلومات اور تجربے کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ 2012ء میں آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راو¿نڈ میں جب ہانگ کانگ نے شارجہ میں افغانستان کے خلاف میچ کھیلا تو منگ لی ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیلنے والے پہلے چینی کھلاڑی بن گئے تھے۔ آسٹریلوی ڈومیسٹک بگ بیش لیگ 17 دسمبر سے شروع ہوگی ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…