پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ثانیہ مرزا کو سیاہ رنگ کی قیمتی گاڑیوں کا شوق

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک )بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا بھی قیمتی گاڑیوں کی شوقین نکلیں، ا?بائی گھر میں چمچماتی سیاہ کاروں کا بیڑا موجود ہے، گھر پر ملازم بھی بلیک سوٹس میں ملبوس رہتے ہیں، وہ کہتی ہیں کہ پریشر کے ساتھ زندہ رہنا سیکھ لیا، رواں برس میرے لیے خوابناک ثابت ہوا، مارٹینا اور میں ایک دوسرے کو ’راس‘ ا?گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا بھی دیگر مشہور شخصیات کی طرح اعلیٰ ذوق کی مالک ہیں، حیدرا?باد دکن میں ان کے ا?بائی گھر میں قیمتی گاڑیوں کا بیڑا موجود ہے جس میں مرسڈیز بینز، بی ایم ڈبلیو اور رینج روور شامل ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سب سیاہ رنگ کی ہیں،ان کے گھر میں جو ملازم ہیں وہ بھی سیاہ سوٹس میں ملبوس رہتے ہیں۔
ان کا لیونگ کم ڈائننگ روم بھی کسی پوسٹ کارڈ تصویر سے کم نہیں ہے۔ اپنی پسندیدہ گاڑیوں میں وہ مرسڈیز بینز کو زیادہ پسند کرتی ہیں، اس بارے میں ثانیہ نے کہاکہ چونکہ یہ میری پہلی بڑی کار تھی اس لیے مجھے دیگر سے زیادہ پسند ہے۔ رواں سال ثانیہ مرزا کیلیے انتہائی کامیاب ثابت ہوا اس دوران انھوں نے مارٹینا ہینگز کی ہمراہی میں ومبلڈن اور یو ایس اوپن ویمنز ڈبلز گرینڈ سلم سمیت مجموعی طور پر 10 ٹائٹلز اپنے نام کیے۔
خصوصی انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے 2015 کو اپنے لیے خوابناک سال قرار دیا، انھوں نے کہاکہ اگرچہ میرا پورا کیریئر ہی کافی اچھا رہا لیکن گذشتہ 2 برس کافی بہترین ثابت ہوئے، خاص طور پر رواں برس کو تو میں اپنے لیے خوابناک قرار دے سکتی ہوں، بطور پارٹنر مارٹینا ہنگز کا ساتھ میرے لیے خوش قسمتی سے کم نہیں۔
ایک سوال پر ثانیہ مرزا نے کہا کہ مارٹینا کا کیریئر میں تیسرا کم بیک اور میرا دوسرا ہوا ہے، 2010 میں کلائی کی انجری کے بعد مجھے اپنے کیریئر ختم ہوتا ہوا دکھائی دیا تھا، دونوں ہی کی پرفارمنس کچھ زیادہ اچھی نہیں تھی لیکن ہم ایک دوسرے کو راس آگئے ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…