جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

خراب کھیل نظر انداز ؛ چیئرمین بورڈ کے ٹیم کی شان میں قصیدے

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک ) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے خراب کھیل نظرانداز کرتے ہوئے ٹیم کی شان میں قصیدے پڑھنا شروع کر دیے،ان کا کہنا ہے کہ ہار جیت تو ہوتی رہتی ہے مگر کھلاڑیوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا، زندگی میں پاکستانی کرکٹرز کی اتنی اچھی فیلڈنگ نہیں دیکھی۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم بیٹنگ آرڈر میں اکھاڑ پچھاڑ، بیٹسمینوں کے غیر ذمہ دارانہ کھیل، بولرز کی غیر مستقل مزاجی اور فیلڈرز کی غفلت کے سبب انگلینڈ سے ون ڈے سیریز 1-3سے ہار گئی،کھلاڑیوں نے متعدد کیچز چھوڑے، دوسرے ون ڈے میں رن آﺅٹ کے 3مواقع گنوانے والے گرین شرٹس نے تیسرے میں خود اس انداز میں وکٹیں گنوائیں،ان سب حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے پلیئرز اور مینجمنٹ کا حوصلہ بڑھا دیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں جب یواے ای میچز دیکھنے کیلیے گیا تو وہاں مینجمنٹ سے ملاقات ہوئی، میں نے ان سے کہاکہ ہار جیت تو ہوتی رہتی ہے،خوشی کی بات یہ ہے کہ ٹیم نے جان لڑائی اور ڈٹ کرمقابلہ کیا، سیریز کے آخری میچ میں 350سے زائد رنز کا بہت بڑا ہدف تھا لیکن کھلاڑیوں میں اسے بھی حاصل کرنے کیلیے بڑا جوش اور جذبہ دکھائی دیا، یہ بڑی مثبت بات ہے۔
اس مقابلے میں ٹیم کی فیلڈنگ بھی بہترین تھی، میں نے زندگی میں پاکستانی پلیئرز میں اس نوعیت کی مستعدی نہیں دیکھی، انھوں نے مزید کہا کہ پلیئرز کو تیار کرنے کیلیے محنت کرنے والے کوچ وقار یونس اور ان کے معاونین کو میں نے مبارکباد پیش کی ہے، امید ہے کہ آفنے والے وقت میں مزید بہتری آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…