جمعرات‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2025 

بی پی ایل فکسنگ کاگہرا داغ بھی مٹانے کیلیے کوشاں

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا(نیو ز ڈیسک ) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ فکسنگ کے گہرے داغ بھی مٹانے کیلیے کوشاں ہے، منتظمین کو سنسنی خیز مقابلوں کے ساتھ شائقین کا اعتماد بحال کرنے کا چیلنج بھی درپیش ہے، متنازع ایونٹ میں پاکستانی فاسٹ بولر عامر بھی بدنامی کے پردوں سے باہر آنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئر لیگ اور پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کا کیس ایک جیسا ہی ہے، دونوں فکسنگ کے بدبودار چھینٹوں سے داغدار ہوئے اور اب ساکھ اور اعتماد کی بحالی کیلیے کوشاں ہیں۔ عامر نے بی پی ایل میں اپنے پہلے مقابلے میں چٹاگانگ وکنگز کی جانب سے رنگپور رائیڈرز کے خلاف 4 وکٹیں لیں، سلہٹ سپراسٹارز سے میچ میں وہ وکٹ سے تو محروم رہے تاہم رنز کافی کم دیے۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے 2013 کے ایڈیشن میں میچ فکسنگ عروج پر رہی اور سٹے بازوں نے خوب مال کمایا تھا، بعد ازاں تحقیقات کے بعد سابق بنگلہ دیشی کپتان محمد اشرفل، نیوزی لینڈ کے لوونسنٹ اور سری لنکن کوشل لوکوراچی پر پابندیاں عائد ہوئیں، ڈھاکا گلیڈی ایٹر کے مالکان بھی اس غلط کام میں ملوث پائے گئے۔گذشتہ برس یہ ٹورنامنٹ منعقد ہی نہیں کیا گیا اور اب نئی فرنچائزز کے ساتھ کھیلا جارہا ہے، بی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم کرپشن کسی قیمت پر برداشت نہیں کریں گے، اب زیادہ سختی کی جا رہی ہے جبکہ پلیئرز کو بھی اپنے اچھے برے کے بارے میں زیادہ بہتر انداز میں بتا دیا گیا۔واضح رہے کہ اس اسکینڈل کے ایک اہم کردار اشرفل اپنے گھر میں ہی نیٹ لگا کر پریکٹس کرتے ہوئے اچھے دنوں کے لوٹنے کے خواب دیکھ رہے ہیں، پڑوس کے لوگ انھیں نیٹ میں بولنگ کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ میں نے جس کے لیے محنت کی وہ سب گنوا چکا، امید ہے کہ نوجوان کرکٹرز مجھ سے سبق سیکھیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…