پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی میڈیا کی کردار کشی پرقانونی چارہ جوئی کا ارادہ ہے، محمد حفیظ

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (نیوزڈیسک) ٹیسٹ اوپنر اور سابق کپتان محمد حفیظ پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کھلاڑیوں کے خلاف بغاوت کاعلم بلند کیاہے اور وہ اپنی کردار کشی کرنے پر ایک بھارتی ویب سائٹ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا ارادہ رکھتے ہیں۔محمد حفیظ کہتے ہیں کہ مشکل وقت سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں نے نہیں گذارا۔ مشکل حالات سے ہم گذرے ہیں ، وہ لوگ جو 2010ء کے بعد پاکستان ٹیم کا حصہ رہے۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد جب ہم کھیلتے تھے تو تماشائی ہم پر آوازیں کستے تھے۔میں نے اور دیگر کھلاڑیوں نے اس مشکل وقت میں ملک کی ساکھ کو بچایا۔ یہ ذاتی معاملہ نہیں ہے بلکہ اس کا تعلق ملک کی عزت اور ساکھ سے ہے، اور وہ کسی ایسے کھلاڑی کے ساتھ نہیں کھیل سکتے جس نے ملک کو بدنام کیا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی دوسری ٹیم نے انھیں پیشکش کی تو وہ بنگلہ دیشی پریمئر لیگ کھیلیں گے۔ محمد حفیظ نے کہا اسی ویب سائٹ نے مجھے بدنام کرنے کیلئے میرے خلاف میرے بولنگ ایکشن کی غلط خبریں چلائیں۔ اب وہی ویب سائٹ اور اس کا رپورٹر میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلا رہا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…