لندن(نیوز ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان رواں برس دسمبر میں منعقد سیریز آئندہ ماہ سری لنکا میں کرائے جانے کا امکان ہے ۔ برطانیہ کے سرکاری خبررساں ادارے بی بی سے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کھیلنے کے انکار کے بعد اب بھارت کو پاکستان کیساتھ سیریز سری لنکا میں کھیلنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ بی بی سی کے مطابق سیریز ٹیسٹ ون ڈے اور ٹی 20 پرمشتمل تھی تاہم سری لنکا مین سیریز ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ یا چھ میچز پر مشتمل صرف ٹی 20 سیریز ہی کھیلی جائیگی ۔ واضح رہے کہ پاکستان بھارت کیخلاف اپنی ہوم سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلناچاہتا ہے تاہم بھارتی بورڈ نے حکومتی اجازت کو جواز بناکر اسے بھارت میں کھیلنے کی تجویز دی تھی جو کہ پاکستان رد کرچکا ہے ۔ دونو بورڈز کے درمیان ڈیڈ لاک کے خاتمے کیلئے آئی سی سی میں پاکستانی ٹاسک ٹیم کے سربراہ جائلز کلارک بھی سرگرم ہیں اور وہ اس حوالے سے آج میڈیا کو بریفنگ دینگے ۔ واضح رہے کہ پی سی بی چیئرمین شہریار خان اور بی سی سی آج صدر ششانک منوہر کے درمیان آئی سی سی کے ہیڈ کوارٹر دبئی میں ملاقات ہوئی جس میں کرکٹ سیریز پر تبادلہ خیال کیاگیا تاہم اس ملاقات میں کوئی ذکر پیش رفت نہیں ہوسکی تھی ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں