میرپور(نیوزڈیسک) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے اپنی ٹیم رنگ پور رائیڈرز کو فتح سے ہمکنار کرا دیا ¾ محمد عامر کی شاندار باو¿لنگ کارکردگی رائیگاں گئی۔اتوار کو شیر بنگلہ اسٹیڈیم میرپور میں کھیلے گئے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ(بی پی ایل) کے پہلے میچ میں رنگ پور رائیڈرز اور چٹاگانگ وائکنگز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔چٹاگانگ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 187 رنز کا بھاری مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا، کپتان تمیم اقبال 51 رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہے ¾ تلکارتنے دلشان 29، انعام الحق 36 اور جیون مینڈس 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔رنگ پور کی جانب سے ثقلین ساجب نے تین جبکہ ابو جید نے دو وکٹیں حاصل کیں۔188 رنز کے پد کے تعاقب میں رنگ پور کا آغاز اچھا نہ تھا اور وہ 23 رنز پر چار وکٹیں گنوا کر شدید مشکلات سے دوچار تھی اور اس تباہی کے ذمے دار محمد عامر تھے جنہوں نے دو وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ایک میڈن بھی کرایا۔تاہم اس موقع پر مصباح الحق نے مرد بحران کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی میچ جیتنے کی توقعات برقرار رکھیں۔انہوں نے پہلے 38 رنز بنانے والے الامین کے ساتھ 64 رنز کی اہم شراکت قائم کی اور پھر سری لنکا سے آئے تھسارا پریرا کے ساتھ چھ اوورز میں 80 رنز کی جارحانہ شراکت قائم کی، پریرا نے 17 گیندوں پر 43 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی جس میں چار چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔اس موقع پر 11 گیندوں پر فتح کیلئے 21 رنز درکار تھے اور ایسا محسوس ہوتا تھا کہ وہ باآسانی یہ ہدف حاصل کر لیں گے لیکن محمد عامر نے شاندار اوور کر کے رنگ پور کے اوسان خطا کر دیے۔عامر نے میچ میں دوسری مرتبہ لگاتار دو گیندوں پر دو کھلاڑیوں پریرا اور مصباح کو آو¿ٹ کیا اور اپنی ٹیم کو فتح کے دہانے پر پہنچا دیا تاہم آخری اوور کرنے والے شفیع الاسلام 14 رنز کا دفاع نہ کر سکے اور رنگ پور نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ کی آخری گیند پر فتح اپنے نام کر لی۔عامر نے چار اوورز میں ایک میڈن کرتے ہوئے 30 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں تاہم ان کی یہ کاوش بھی ٹیم کو میچ جتوانے کیلئے ناکافی ثابت ہوئی۔مصباح الحق کو چار چھکوں اور تین چوکوں سے مزین 61 رنز کی اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
مصباح الحق نے تہلکہ مچادیا،محمدعامر کی دھماکہ خیز انٹری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تاحیات
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
عمران خان کو بڑا دھچکا، پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
سعودی عرب کےاقامہ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان
-
مجھے بچپن میں کئی سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنا یا گیا، معروف اداکار عدیل ہاشمی کا انکشاف
-
سعودی عرب: ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اہم فیصلہ
-
اسپارکو نے ماہِ رجب کا چاند نظر آنے سے متعلق بتا دیا
-
کھیت میں کام کرنے والے دوستوں کو ڈیڑھ کروڑ کا ہیرا مل گیا
-
راحت فتح علی خان کی بیٹی کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل















































