اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

نوجوان ہم سے سبق سیکھیں، سزا یافتہ پلیئرزکی تلقین

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: (نیوزڈیسک) اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹرز نے نوجوان کھلاڑیوں کو ان سے سبق سیکھنے کی تلقین کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق کپتان سلمان بٹ سمیت اسپاٹ فکسنگ میں ملوث محمد آصف نے گذشتہ روز واپڈا اسپورٹس کمپلیکس میں نوجوان کرکٹرز کو انسدادِ بدعنوانی کے ضابطہ اخلاق پر خصوصی لیکچر دیا۔ اس کا اہتمام واپڈا اسپورٹس بورڈ نے دونوں کرکٹرز کی بحالی کیلیے ترتیب دیے گئے پروگرام کے تحت کیا تھا۔ دونوں کرکٹرز نے گذشتہ ماہ واپڈا ٹیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ سلمان بٹ اور محمدآصف پاکستان کرکٹ بورڈ کا بحالی پروگرام مکمل کر چکے ہیں، مگرواپڈا نے ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی سے پہلے ان کی بحالی کیلیے اپنا پروگرام الگ سے تشکیل دیا ہے۔ واپڈا اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ لیکچر کے دوران فٹنس اور فیلڈنگ اسکیم کے تحت ٹرائلز کیلیے آئے ہوئے نوجوان کرکٹرز سے سلمان بٹ اور محمد آصف نے گفتگو کی۔انھوں نے اپنے تجربات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو اْن کے کیس سے سبق حاصل کرنا چاہیے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے انسدادِ بدعنوانی کے تعلیمی پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اْبھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو کھیل میں غیرقانونی سرگرمیوں سے دور رہنا چاہیے کیونکہ یہ ان کا مستقبل تباہ کرسکتی ہیں، کھلاڑیوں کو ہمیشہ ملک اور قوم کے وقار اور عزت کے لیے کھیلنا چاہیے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…