پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

وکٹ کیپر بیٹسمین ریمنڈ وین کا میچ کے دوران ہیٹ اسٹروک کا شکار ہونے کے بعد انتقال

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (نیوزڈیسک)یبیا کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین ریمنڈ وین اسکور میچ کے دوران ہیٹ اسٹروک کا شکار ہونے کے بعد اسپتال میں انتقال کرگئے، آئی سی سی نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔25 سالہ ریمنڈ وین اسکور رواں ہفتے نمیبیا کے دارالحکومت وینڈھوئیک میں فری اسٹیٹ کی ٹیم کے خلاف نمیبیا کی جانب سے بیٹنگ کے دوران پچ پر گر پڑے تھے جس کے بعد انھیں ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ پانچ دن زیر علاج رہنے کے بعد جان بر نہیں ہوسکے۔وین اسکور کے ساتھی بیٹسمین نیکولس اسکولٹز کا کہنا تھا کہ “انھوں نے بیٹنگ کے دوران گرمی کی شکایت کی اور پینے کے لیے پانی منگوایا تھا اور ایک یا دوگھونٹ پانی لیتے ہی وہ گر پڑے، میں نے اپنے ہاتھوں سے انھیں گرنے سے بچایا”۔ریمنڈ وین اسکور کو کومے کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن اس میچ کو جاری رکھا گیا جس میں انھوں نے 16 گیندوں پر 15 رنز بنائے تھے اور ان کی ٹیم کو اس میں کامیابی حاصل ہوئی۔وین اسکور نے نمیبیا کی جانب سے اکتوبر2007 میں کینیڈا کے خلاف اپنے بین الاقوامی کیرئر کا آغاز کیا اور 173 فرسٹ کلاس میچوں میں 4ہزار سے زائدرنز بنائے۔وین اسکور 2013 میں متحدہ عرب امارات میں منعقدہ آ ئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے جہاں نمیبیا نے ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ اسکور نے 54 کی اوسط سے 324 رنز بنائے تھے۔نمیبیا کے کرکٹ بورڑ اور ساتھی کھلاڑیوں نے ان کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے وین اسکور کی موت پر سوگ کا اظہار کیا گیا ہے ۔
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن کا کہناتھا کہ” ریمنڈ وین اسکور نمیبیا کرکٹ ٹیم کا مستقل حصہ تھے میں آئی سی سی کی جانب سے ان کے خاندان ، دوستوں اور نمیبیا کرکٹ سے دکھ اور سوگ کا اظہار کرتاہوں”۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…