اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

سعید اجمل کا سینٹرل کنٹرکٹ بحال کر دیا گیا

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مایہ ناز آف اسپنر سعید اجمل کا سینٹرل کنٹرکٹ بحال کرتے ہوئے آئندہ اپنے بیانات میں محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔پی سی بی نے سعید اجمل کی جانب سے میڈیا پر آئی سی سی کے خلاف بیان بازی پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سینٹرل کنٹرکٹ منسوخ کردیا تھا جبکہ انھیں اپنے بیانات کی وضاحت کرنے کوبھی کہا گیا تھا۔ کرکٹ بورڈ نے آف اسپنر سعید اجمل کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب کو تسلی بخش قرار دیا.رپورٹس کے مطابق سعید اجمل نے پی سی بی سے اپنے بیانات پر معافی مانگی جس پر انھیں آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی جبکہ کنٹرکٹ بھی بحال کردیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سعید اجمل کو بیانات کے حوالے سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ احتیاط سے کام لیں۔سعید اجمل نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ آئی سی سی غیرمنصفانہ طریقے سے اسپنرز کو نشانہ بنارہی ہے جبکہ کئی فاسٹ باؤلروں کا ایکشن اب بھی مشکوک ہے۔سعید اجمل کا کہنا تھا کہ اگر ہندوستانی اسپنر ہربھجن سنگھ کے ایکشن کا صحیح معنوں میں جائز ہ لیا جاتا تو ان کاایکشن بھی 15 ڈگری حد سے تجاوز کررہاہوگا۔سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیے جانے کے بعد انھوں نے اپنے ایکشن کی درستی کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کی تھی جو موثر ثابت نہیں ہوئی اور ان کی کارکردگی پر اثر پڑا جس کے باعث انھیں ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔ٹی ٹوئنٹی میں 85 وکٹیں حاصل کرنے والے سرفہرست باؤلر سعید اجمل کو انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے جبکہ کپتان شاہد آفریدی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے حوالے سے ہماری تیاریاں تقریبا مکمل ہوچکی ہیں اور عمر اکمل اس ٹیم کاحصہ ہیں لیکن سعید اجمل کے حوالے سے کوئی ذکر نہیں کیا گیا تھا.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…