پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

فیفا کو سدھارنے کے لیے اہم عہدوں پرخواتین کولگانے کی تجویز

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(نیوز ڈیسک ) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا پر جو پچھلے کئی سال سے کرپشن سکینڈل سے دوچار ہے کو اصلاح کے لیے دباﺅ بڑھتا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں سب سے مقبول اور کارگر نسخہ یہ تجویز کیا جا رہا ہے کہ فیفا میں زیادہ سے زیادہ اہم عہدوں پر خواتین کو فائز کیا جائے۔فیفا کے اہم عہدوں پر خواتین کو فائز کرنے کے لئے حالات سازگار نہیں ہیں کیونکہ جب فروری میں فیفا کی کانگریس میٹنگ ہوگی تو اس میں ایک فیصد سے بھی کم ووٹرز خواتین ہونگی۔ نیشل سوکر بورڈز میں مشکل سے 8 فیصد خواتین ہیں۔ خاتون فٹ بالر ایک تخمینے کے مطابق صرف 10 فیصد جب کہ خاتون فٹ بال کوچ صرف 7 فیصد ہیں۔
حتی کہ فیفا کی 13 رکنی ریفارم کمیٹی جو اصلاحات تیار کرنے جا رہی ہے اس میں بھی صرف ایک خاتون شامل ہیں جب کہ کارپوریٹ اسپانسرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی متفقہ رائے ہے کہ فیفا اور اس کے ذریعے فٹ بال کی دنیا کو تب ہی سدھارا جا سکتا ہے جب دنیا کی ا?دھی ا?بادی کو جو خواتین پر مشتمل ہے صحیح نمائندگی دی جائے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…